سمیڈااور یو ایم ٹی کے مابین ایس ایم ایز کی ترقی پر مشترکہ تحقیق کرنے کا معاہدہ طے پاگیا،

معاہدے پر سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور یوایم ٹی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ کلیم نے دستخط کئے

جمعرات 19 فروری 2015 21:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ” سمیڈا‘ ‘اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) کے مابین ایس ایم ایز کی ترقی پر مشترکہ تحقیق کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ۔ یہ معاہدہ گزشتہ روز یو ایم ٹی کے مقامی کیمپس میں منعقدہ ایک اجلا س میں طے پا یا جس پر سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور یوایم ٹی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ کلیم نے دستخط کئے۔

دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے شرکاء کو ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی میں سمیڈا کے کردار اور خدمات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے ایس ایم ای سیکٹرکی ترقی سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل کے لئے درکار مستند اعدودشمار کے فقدان کی نشاندہی کی اور اس ضمن میں اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پالیسی سازسرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ایس ایم ایز کی ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہے۔اور اس سے اقتصادی پالیسی، فنانس، ٹریڈ اور بزنس ڈویلپمنٹ کی خدمات کے شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔اس موقع پر یوایم ٹی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ کلیم نے بتا یا کہ انکے شعبہ میں طلبا ء اور پی ایچ ڈی اساتذہ ایسی تحقیق کرتے رہتے جو سمیڈا کیلئے بے حد مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

تا ہم انہوں نے کہا کہ سمیڈا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت تحقیق و تدوین کیلئے موضوعات باہمی مشاورت سے کیا جائے گا اور ایسی تحقیق کو ترجیح دی جائے گی جو ایس ایم ای کی ترقی کیلئے ممد ومعاون ہو۔ دونوں اداروں کے سربراہوں نے اس امر پر اتفا ق کیا کہ باہم تعاون سے مرتب پانے والی تحقیقی رپورٹوں کا تبادلہ تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سرکاری محکموں کے ساتھ بھی کیا جائے گا تاسرکاری سطح پر ایس ایم ای کی ترقی کا عمل بہتر انداز سے آگے بڑھ سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات