لاہور میں 109 غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف قانونی کارروائی ‘ شہریوں کو پلاٹ نہ خریدنے کی ہدایت

جمعہ 20 فروری 2015 17:05

لاہور میں 109 غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف قانونی کارروائی ‘ شہریوں کو پلاٹ نہ خریدنے کی ہدایت

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور شہر کی حدود میں واقع 109 غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلا ف ایل ڈی اے ایکٹ 1975ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ شہریوں کی جمع پونجی کے تحفظ کے لئے انہیں خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ان سکیموں میں جائیدادکی خریدوفروخت سے اجتناب کریں۔ کسی بھی سکیم میں اس وقت تک پلاٹ نہ خریدیں جب تک ایل ڈی اے کی طرف سے اس کی منظوری نہیں دی جاتی۔

کسی بھی رہائشی سکیم/لینڈ سب ڈویژن میں پلاٹ خریدنے سے پہلے اس سکیم اور پلاٹ کی قانونی حیثیت کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر لیں۔ اس مقصد کے لئے ایل ڈی اے کے دفتر واقع 467-D-IIمین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن میں قائم ون ونڈو سیل کے خصوصی کاؤنٹر نمبر22پر تشریف لائیں جہاں شعبہ میٹرو پولیٹن پلاننگ کاعملہ ان کی خدمت اور معاونت کے لئے موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کی منظورکردہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے منظورشدہ سکیم پلانز کی تفصیلات ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر دستیاب ہیں۔

غیر قانونی سکیموں میں فیروز پورروڈ اور اس کے قریبی علاقوں میں واقع نیو کشمیر پارک‘ مدنی گارڈن اورمدنی گارڈن (توسیعی) ‘سکیم متصل مدھے شاہ گاؤں ‘سلیم گارڈن‘آفتاب گارڈن ‘گرین ایونیو‘ عبد اللہ پارک‘عزیز کالونی‘انڈس اسٹیٹ‘ لاہور گارڈنز‘میاں جی عبد اللہ ہاؤسنگ سکیم‘نیو گلشن ِ لاہور‘سبحان گارڈنز‘گلبرگ پارک ہاؤسنگ سکیم‘الحرم گارڈن ہاؤسنگ سکیم‘الرحمان فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سکیم‘ عبداللہ پارک‘صابر اسٹیٹ II‘حاجی پارک ہاؤسنگ سکیم‘مدینہ ویو ہاؤسنگ سکیم‘بدر کالونی‘بلال ٹاؤن‘روشن ٹاؤن ‘فیصل ٹاؤن‘اختر آباد ہاؤسنگ سکیم‘براڈوے کمرشل ایریا /سب ڈویژن نزد خیابان آمین ‘گرین کیپ ہاؤسنگ سکیم‘وائٹیل پریمیم ہاؤسنگ سکیم‘وائیٹل ڈی ڈی ہاؤسنگ سکیم‘وائیٹل ای ای ہاؤسنگ سکیم‘وائیٹل ایف ایف ہاؤسنگ سکیم‘وائیٹل اے اے ہاؤسنگ سکیم‘ بلال ٹاؤن ‘ فاطمہ ہاؤسز‘ آئیڈیل گارڈن‘ گیلانی ہومز‘گیلانی پارک فیز I‘گیلانی پارک فیز II‘وحیدبرادرز کالونی‘ہجویری گارڈنز‘گرین پارک ہاؤسنگ سکیم‘اقبال پارک‘انور ٹاؤن‘سادات کالونی‘فیصل ٹاؤن فیزII‘میاں قاسم اسٹیٹ ہاؤسنگ سکیم‘مدینہ ٹاؤن‘مدینہ ایونیو‘ریحان گارڈن‘پرل گارڈن‘پنجاب پارک فیز III‘ سی پرل‘ ایف ون‘ایف ٹو /پاک عرب ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو‘ اور یو بی ڈی کینال پر واقع ارشد گارڈن‘ہجویر ی گارڈن ‘نذیر گارڈن آئی بی ایل ہومز‘میاں عزیز گارڈنز اور سکالرز یونیورسٹی ٹاؤن‘ ملتان روڈ پر واقع حافظ ٹاؤن‘پاک ٹاؤن‘ایل ڈی اے ایمپلائیز‘پاک ویو ولاز‘ غیر قانونی سکیم/ سب ڈویژن اور عاقل گارڈن‘ کالج روڈ پر واقع طیب ٹاؤن ‘فیروز پارک‘شریف پارک فیز ون‘شریف پارک فیز ٹو‘حاکم ٹاؤن ‘جیوا پارک‘المدینہ گارڈن‘غیر قانونی سب ڈویژن ملحقہ این ایف سی سکیم‘ خیابان فردوسی روڈ پر واقع جمال ہومز‘ہیون ہومز‘ماہ نور ولاز‘جوہر ولاز ‘اسلام پارک‘رحمان پارک‘پرائم ہومز‘مصطفی ٹاؤن‘غوثیہ کالونی اور زین ہومز‘ رائے ونڈروڈ پر واقع غیرقانونی سب ڈویژن ملحقہ ٹی این ٹی آبپارہ سکیم‘ جی ٹی روڈ پر واقع عطا ٹاؤن فیز ٹو‘ علی ٹاؤن‘عطا ٹاؤن‘ طفیل گارڈن‘ ‘الخیر گارڈنُ‘غوث گارڈن فیز ٹو‘اسد ٹاؤن ‘الحسن ٹاؤن‘گیریژن گارڈن فیز تھری‘رحمت ٹاؤن‘گلشن ِ یاسین اور فہد ٹاؤن ‘ کینال روڈ پر واقع علی عالم گارڈن‘خیبر گارڈن‘رضوان گارڈن اورعامر ٹاؤن ‘ رائے ونڈپر واقع ٹیچرز کالونی‘غیر قانونی سکیم (ہیون ولاز)‘غیرقانونی سکیم/ لینڈ سب ڈویژن‘غیرقانونی سکیم/ لینڈ سب ڈویژن‘گلبرگ ٹاؤن‘غیرقانونی سکیم/ لینڈ سب ڈویژن اور سب ڈویژن مل چوک شامل ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں