پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، کے ایس ای 100 انڈیکس 66886.26 پوائنٹس پربند

منگل 2 اپریل 2024 18:03

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان،   کے ایس ای 100 انڈیکس 66886.26 پوائنٹس پربند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں 89.94 (0.13فیصد) پوائنٹس کااضافہ ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 66886.26 پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر23 کروڑ، 96 لاکھ، 50ہزار، 377 حصص کاکاروبارہوا جن کی مالیت 8.940 ارب روپے تھی۔کاروبارکے دوران 342 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 160 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 153 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 29 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

فیوچرمارکیٹ میں 309 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 176 کی قیمت میں کمی اورتین کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ورلڈ کال ٹیلی کام، پی ٹی سی ایل اورپاک ری انشورنس تین سرفہرست کمپنیاں رہی جن کے زیادہ حصص کا لین دین ہوا، ورلڈکال ٹیلی کام کے 3 کروڑ، 23 لاکھ، 929 حصص، پی ٹی سی یل دوکروڑ، 71لاکھ، 31 ہزار، 713 حصص اورپاک ری انشورنس کے ایک کروڑ، 31 لاکھ، 27 ہزار 500 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔ ہال مارک کمپنی کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 39.60 روپے کااضافہ جبکہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ یعنی 47.85 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu