بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

جمعرات 25 اپریل 2024 22:46

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع ہوا۔ جمعرات کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق بینک الفلاح لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے31مارچ2024کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔اس مدت کے دوران بینک کو 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدن6.28روپے رہی،بورڈ نے فی حصص 2روپے کے عبوری نقدمنافع کا بھی اعلان کیا۔

بینک کے مجموعی ڈیپازٹ سالانہ کی بنیاد پر بینکنگ سیکٹر میں 31.5 فیصد کے نمایاں اضافے سے 2.043ٹریلین روپے کی سطح پر رہے۔بینک کی توجہ اپنی کسٹمر فرنچائز کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔بینک کے ایڈوانسز 754.298ارب روپے کی سطح پر رہے،جبکہ مارکیٹ کے چیلنجنگ حالات کے باوجود موثر کریڈٹ ریٹنگ ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوئے غیر فعال قرضوں کی شرح 124.5 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

بینک نے 31مارچ2024تک ریگولیٹری شرائط سے زیادہ 17 فیصدکی سی اے آرکے ساتھ مناسب سرمایہ کی حد رپورٹ کی۔بینک مسلسل اختراعی مصنوعات اور چینلز متعار ف کرواکے بہترین ڈیجیٹل بینک کے طور پر اپنی ساکھ کو مستحکم کررہا ہے۔اس کے ڈیجیٹل سیلز اینڈ سروس ماڈل،اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل لائف اسٹائل برانچ،اور اس کے موبائل ایپلیکیشنز میں اضافے کے ساتھ لین دین کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بینک سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر ترقیاتی شعبوں کے با اعتماد اور قابل بھروسہ شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے موثر آئوٹ ریچ پروگراموں میں شامل ہو کر کمیونٹی کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرتا رہتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے