پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، انڈکس 132.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 74663.98 پوائنٹس پربند

بدھ 15 مئی 2024 20:54

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار،  انڈکس 132.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 74663.98 پوائنٹس پربند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کارحجان برقراررہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 132.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 74663.98 پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 381 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 213 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر57 کروڑ، 24لاکھ 772 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 25.94 ارب روپے تھی، گزشتہ روز سرل کمپنی لمیٹڈ کے 4142937 حصصِ، ہم نیٹ ورک کے 35681587 حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 32673166 حصص کالین دین ہوا۔فرسٹ ایکویٹی مضاربہ، عروج انڈسٹریز، اوریونیورسل انشورنس ٹاپ ایڈوانسرز کمپنیاں رہیں۔کے ایس ای 30 انڈکس میں 117.08 پوائنٹس کااضافہ ہوا اورانڈکس 24071.50پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.88 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

Browse Latest Business News in Urdu