سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی صورت میں چینی ،گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا امکان

سیلز ٹیکس 19فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5، گھی کی قیمت میں5سی7روپے اضافے کا امکان

پیر 10 جون 2024 17:42

سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی صورت میں چینی ،گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2024ء) سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی صورت میں آئندہ مالی کے سال بجٹ میں چینی اور گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 18سے بڑھ کر 19فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5روپے تک اضافے کاامکان ہے، ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5سے 7روپے، صابن 2سے 5روپے، شیمپو 15سے 20روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث مصالحہ جات کی بیشتر آئٹمز ، چائے اور قہوہ کی پتی ، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز ، نوڈلز، پاستہ اور بچوں کے ناشتے کے اشیا ء جام، جیلی اور مارمالیڈ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے الیکٹرانکس کی سیکڑوں اشیا ء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ، سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی اشیا، کپڑے، لیدر آئٹمز مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu