رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں زرعی قرضوں کی تقسیم بڑھ کر 368.7 ارب روپے ہو گئی

ہفتہ 23 مئی 2015 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) رواں مالی سال2014-15 کے ابتدائی 10 مہینوں میں زرعی قرضوں کی تقسیم بڑھ کر 368.7 ارب روپے ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال (جولائی 2014 تا اپریل 2015) کے ابتدائی10 مہینوں کے دوران بینکوں نے 368.7 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کیے جو 500 ارب روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کا73.7فیصد اور گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی تقسیم کردہ رقم 288.4 ارب روپے سے 28فیصد زیادہ ہے۔

زرعی قرضے کا واجب الادا پورٹ فولیو35.6 ارب روپے یا 12.7فیصد بڑھ گیا ہے یعنی پچھلے سال کی اسی مدت کے280.7ارب روپے سے بڑھ کر ا?خر اپریل 2015 میں 316.3 ارب روپے ہوگیا۔پانچ بڑے بینکوں نے بطور گروپ 186.9 ارب روپے یا اپنے سالانہ ہدف کا 74فیصد اور دو تخصیصی بینکوں (زیڈ ٹی بی ایل اور پی پی سی بی ایل) نے بھی 71.2 ارب روپے یا اپنے 101.5 ارب روپے کے ہدف کا 70.1فیصد تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

پندرہ ملکی نجی بینکوں نے مجموعی طور پر اپنے 115.6 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 81.8 ارب روپے یا اپنے ہدف کا 70.8 فیصد تقسیم کیا۔آٹھ مائیکروفنانس بینک اپنے سالانہ اہداف میں سے 24.2 ارب روپے یا 85.9فیصد تقسیم کر چکے ہیں جبکہ چار اسلامی بینک بطور گروپ پہلے ہی اپنے سالانہ اہداف سے تجاوز کر چکے ہیں اور انہوں نے زیر جائزہ مدت میں 2.3 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 4.6 ارب روپے تقسیم کیے تھے۔

پانچ بڑے بینکوں میں حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنے سالانہ ہدف کا 85.8 فیصد، ایم سی بی بینک نے اپنے سالانہ ہدف کا 83.8فیصد حاصل کرلیا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 81.3فیصد، نیشنل بینک ا?ف پاکستان 63.4فیصد جبکہ الائیڈ بینک لمیٹڈ اپنے ہدف کا صرف 55.5 فیصد حاصل کر سکا۔تخصیصی بینکوں میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے 64.8 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے جو اس کے 90.0 ارب روپے کے ہدف کا 72فیصد ہے جبکہ پنجاب پراونشل کو آپریٹو بینک لمیٹڈ نے زیر جائزہ مدت کے دوران6.3 ارب روپے تقسیم کر کے اپنے 11.5 ارب روپے کے ہدف کا56 فیصد حاصل کر لیا۔

جولائی تا اپریل 2015 کے دوران پندرہ ملکی نجی بینکوں میں سے بینک آف خیبر نے اپنے سالانہ ہدف کا92.6فیصد، فیصل بینک نے 92فیصد، جے ایس بینک نے90.2 فیصد، این آئی بی بینک نے 64.7فیصد، سندھ بینک نے 62.8 فیصد، بینک الحبیب نے 59.6 فیصد، بینک الفلاح نے 58.7 فیصد، سونیری بینک نے 55.2 فیصد، بینک ا?ف پنجاب نے 54.5 فیصد، سلک بینک نے 54.2 فیصد، سمٹ بینک نے 52.9 فیصد، حبیب میٹرو پولیٹن بینک 52.1 فیصد جبکہ عسکری بینک اپنے سالانہ ہدف کا صرف 43.5 فیصد حاصل کر سکا۔ تاہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پہلے ہی اپنے سالانہ ہدف 2.5 ارب روپے سے تجاوز کر کے 5.8 ارب روپے تقسیم کر چکا ہے۔`

Browse Latest Business News in Urdu

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ