چائنا سیلولر کمپنی زونگ نے ملک میں فور جی موبائل براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس متعارف کرا دی

منگل 9 جون 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) چائنا سیلولر کمپنی زونگ نے ملک میں فور جی موبائل براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس متعارف کرا دی ہے جبکہ موبائل کمپنی نے فور جی ٹیکنالوجی پر مشتمل کمیونیکیشن خدمات کا دائرہ کار رواں سال کے آخر تک ملک کے 55 شہروں تک وسیع کرنے ، کراچی سے سکھر تک ڈائیو بس سروس ،بڑے شاپنگ سینٹرز ، مالز ، مشہور کیفے اور ریسٹورنٹس میں زونگ وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس ضمن میں گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں زونگ کی جانب سے فور جی موبائل براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے مینجر فورجی ایل ٹی ای عثمان جاوید نے بتایا کہ زونگ کی فور جی خدمات اس وقت 7 شہروں کی 500 سائٹس تک فراہم کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

سال کے آخر تک فورجی خدمات کا دائرہ کار 55 شہروں میں 3 ہزار سے زائد مقامات تک وسیع کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے براڈ بینڈ وائی فائی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ زونگ کی براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس کراچی میں متعارف کرا دی گئی ہیں ۔ تاہم جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں متعارف کروا دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ونگل پر بھی کام جاری ہے ، اسے بھی مارکیٹ میں جلد لائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس 150 میگا بائٹس تک رفتار فراہم کرے گی ، جو ملک میں براڈ بینڈ کی سب سے تیز رفتار ہے ۔

زونگ پاکستانی صارفین کی قوت خرید اور ضرورت کے مطابق پیکیج اور نیوٹرل ٹیکنالوجی پر مشتمل براڈ بینڈ سلوشن متعارف کر ا رہا ہے ۔ اس ڈیوائس کے ذریعہ فور جی کے ساتھ تھری جی اور ٹو جی ٹیکنالوجی کے ذریعہ بھی کنکٹیویٹی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔ جن علاقوں میں فور جی کی سہولت میسر نہیں ہو گی ، وہاں یہ ڈیوائس خودکار طریقے سے تھری جی پر منتقل ہو جائے گی ۔

جہاں تھری ٹیکنالوجی بھی دستیاب نہیں ہو گی ، ان علاقوں میں یہ ڈیوائس بغیر ڈسکنکٹ ہوئے ٹو جی ٹیکنالوجی سے کنکٹیویٹی فراہم کرے گی ۔ عثمان جاوید نے بتایا کہ زونگ کی خدمات کراچی سے سکھر تک کی ڈائیو بس سروس میں بھی جلد شروع کر دی جائے گی جبکہ بڑے شاپنگ سینٹرز ، مالز ، مشہور کیفے اور ریسٹورنٹس میں زونگ وائی فائی کی سہولت فراہم کرے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ زونگ براڈ بینڈ وائی فائی کے استعمال پر کسی قسم کی ٹیکس کتوٹی نہیں ہو گی اور ماہانہ پیکیج کے لیے ادا کی جانے والی پوری رقم کا بیلنس ڈیوائس کے لیے لوڈ کر دیا جائے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے