موبی لنک اور وسیلہ بینک نے معاہدے کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ’موبی کیئرمتعارف کرادی

منگل 9 جون 2015 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)موبی لنک اور وسیلہ بینک نے ایشیا کیئر ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ’موبی کیئر‘ کے نام سے ایک جدید کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس پروڈکٹ متعارف کرادی ہے۔موبی کیئر کارپوریٹ کسٹمرز کو پورے پاکستان میں موجود 240سے زائد اسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ہیلتھ انشورنس کے حل پیش کرے گی۔

معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں وسیلہ بینک لمٹیڈ کے سی ای او جناب غضنفر عظّام، ایشیا کیئر کے سی ای او ڈاکٹر محمود مہدی کاظمی، وائس پریذیڈنٹ اور سینئر منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس جناب فرحان مصطفی بھی موجود تھے۔موبی کیئرخصوصی طور پر معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے اسپتالوں میں علاج معالجہ،زچگی اور موجود ہ بیماری سے پہلے کی صورت حال کے لیے تحفظ پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

متعدد کارپوریٹ اداروں کے ذریعے ایسے ملازمین جن کے پاس ہیلتھ پلان نہیں ہے یا وہ خود اپنے طور پر انشورنس کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، نہایت کم خرچ ہیلتھ پلان پیش کرتی ہے جس میں ان کا اسپتالوں میں علاج معالجہ، زچگی، اور موجودہ بیماری سے قبل کے تمام اخراجات کے علاوہ ملک بھرمیں موجود اسپتالوں میں علاج معالجہ شامل ہوتے ہیں۔ اس تحفظ میں ایمرجنسی کیئر، سرجری، اسپتال، تجویز کردہ ادویات بھی شامل ہیں جب کہ اسپتالوں میں علاج کی حد 500,000روپے فی شخص ہے۔

موبی کیئر بلانقد کلیم کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے جو اس کے نیٹ ورک میں موجود ملک بھر کے تمام اسپتالوں میں دستیاب ہے۔ایک ایسی ہیلتھ کیئر پروڈکٹ کے بارے میں،جس کی بہت ضرورت تھی ،بات کرتے ہوئے وسیلہ بینک کے سی ای او جناب غضنفر عظّام نے کہا ’’کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ایسے ملازمین کے لیے موبی کیئر پیش کرنے پر مجھے بہت خوشی ہے جو کسی وجہ سے میڈیکل انشورنس کی گنجائش نہیں رکھتے۔

ہماری پروڈکٹ ایسے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ریلیف فراہم کرتی ہے جو علاج معالجہ کے غیر معمولی اخراجات کے باعث اپنے بل ادا نہیں کر پاتے ہیں۔موبی کیئر کا تحفظ میڈیکل کے ایسے غیر متوقع اخراجات کے بوجھ کو بہت کم کردیتا ہے جب کہ اپنے نیٹ ورک میں موجود اسپتالوں کے ذریعے بہترین طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

‘‘ایشیا کیئر ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ’’ایشیا کیئر کے ساتھ ہماری شراکت ہمارے ان ارادوں کااظہار کرتی ہے جو ہم بہترین اور جدید پروڈکٹس کی صور ت میں عوام کوفراہم کرنا چاہتے ہیں۔ایشیا کیئر ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس ایک ممتاز ہیلتھ انشورنس کمپنی ہے جو اپنے 150,000 سے زائد کسٹمرز کو متعدد خدمات کامیابی سے پیش کر رہی ہے۔

‘‘ اس موقع پر ایشیا کیئر کے سی ای او ڈاکٹر محمود مہدی کاظمی نے کہا ’’ایک ایسی ہیلتھ کیئر پروڈکٹ کے لیے ،جس کی بہت ضرورت تھیموبی لنک کا شراکت دار بننا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ہیلتھ کیئر اور لائف انشورنس میں اپنے بے مثال تجربے کو پاکستان میں موبی کیش کے وسیع مالیاتی نیٹ ورک کے ساتھ جوڑنے کی صورت میں ہم نے ایک میڈیکل انشورنس سروس تیار کی ہے جو ورکنگ کلاس کی ہمیشہ بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ موبی کیئر جلد ہی اس صنعت میں ہر خاص و عام کے لیے ایک جانا پہچانا نام بن جائے گا اور ان تمام لاکھوں لوگوں کوسہولت فراہم کر ے گا جو فی الحال اپنی ضرورت کے مطابق میڈیکل انشورنس نہیں کرواسکتے۔‘‘موبی کیئر کی پیشکش کے ساتھ ہی موبی لنک نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے کسٹمرز کے لیے جدید ترین پروڈکٹس اور ویلی ایڈیڈ سروسزپیش کرتی ہے جو نہ صرف ان کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے بلکہ ان کے معیار زندگی کو بھی بہتر بناتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا