پاکستان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ثقافت، کھیل اور سیاحت کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، ہائی کمشنر بنگلا دیش

منگل 29 اپریل 2025 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش 50 سال بعد پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کے لیے گرم جوشی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہم تجارت و سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ثقافت، کھیل اور سیاحت کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ فلائی جناح اور ایئر سیال پاکستان سے بنگلہ دیش کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی بنگلہ دیش کی قومی ایئر لائن بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کی پاکستان کے لیے پروازیں بھی دوبارہ شروع کی جائیں، پاکستانی شہریوں کے لیے بنگلہ دیش کا ویزا انتہائی آسانی سے آن لائن جاری کیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل بنگلہ دیش ہائی کمیشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ سنڈسٹری کے سابق صدر احسن بختاوری اور چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر وقار بختاوری سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر بختاوری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فارماسیوٹیکل شعبےمیں دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کچھ میچز بنگلہ دیش میں اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے کچھ میچز پاکستان میں منعقد کیے جائیں۔سابق صدر چکوال چیمبر وقار بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد میں حسین شہید سہروردی، اے کے فضل الحق اور خواجہ ناظم الدین کے نام سے منسوب شاہرائیں پاک-بنگلہ دیش دوستی کی عمدہ مثالیں ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے زیراہتمام بیرون ملک پاکستان کے تجارتی مشنز کیلئے منتخب 27 تجارتی ..

پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے زیراہتمام بیرون ملک پاکستان کے تجارتی مشنز کیلئے منتخب 27 تجارتی ..

ٹر یڈ آفیسرز کاروباری برادری اور دیگر ممالک کے درمیان جوائنٹ ونچرز،بزنس ٹو بزنس میٹنگ،سنگل کنٹری ایگزیبیشنز ..

ٹر یڈ آفیسرز کاروباری برادری اور دیگر ممالک کے درمیان جوائنٹ ونچرز،بزنس ٹو بزنس میٹنگ،سنگل کنٹری ایگزیبیشنز ..

صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ..

صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ..

تمباکو کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 2048 فیصد کا نمایاں اضافہ

تمباکو کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 2048 فیصد کا نمایاں اضافہ

چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی

چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

او آئی سی سی آئی کا ٹیکس چھوٹ کیلئے آمدنی کی حد سالانہ 12 لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ

او آئی سی سی آئی کا ٹیکس چھوٹ کیلئے آمدنی کی حد سالانہ 12 لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ

سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے  فی تولہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ثقافت، کھیل اور سیاحت کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون ..

پاکستان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ثقافت، کھیل اور سیاحت کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون ..

صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت  مراکز کے قیام  اور  ون ونڈو آپریشنز  نافذ کرنے   پر زور

صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور

انجینئرنگ  مصنوعات کی برآمدت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد  پرمعمولی کمی  ہوئی،سٹیٹ بینک

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرمعمولی کمی ہوئی،سٹیٹ بینک