ایف پی سی سی آئی میںبرسراقتدار اور اپوزیشن لیڈران کی لاہور میں اہم بیٹھک،اختلافات ختم

ماضی کی تلخیوں کو دفن کرکے آگے چلنے کا فیصلہ کیا گیا، پاور شیئرنگ ففٹی ففٹی فیصد پر طے ہوئی ہے،ذرائع رولز آف گیم طے کرنے کیلئے دونوں گروپوں کی جانب سے سابق صدور کی پانچ پانچ رکنی کمیٹی بنائی جائے گی

منگل 6 مئی 2025 14:31

ایف پی سی سی آئی میںبرسراقتدار اور اپوزیشن لیڈران کی لاہور میں اہم بیٹھک،اختلافات ختم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)میں کئی سال تک ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑنے والے دوگروپوں کے مابین اتحاد قائم ہوگیا ۔ تجارتی ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں برسراقتداریونائٹیڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل (بی ایم پی)کے درمیان ماضی کی تمام تر اختلافات کو ختم کرنے کے لئے ایک اہم بیٹھک لاہور میں ہوئی ،جس میں ماضی کی تلخیوں کو دفن کرکے آگے چلنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

یہ بڑی بیٹھک پانچ بڑے تاجررہنماں کے درمیان ہوئی۔ذرائع کے مطابق اس اہم بیٹھک میں دو بڑے تاجرلیڈران کو بیٹھایا گیا جو پہلے ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کو بھی تیار نہ تھے اور مختلف حلقے گزشتہ کئی ماہ سے انہیں یکجا کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دوروز قبل لاہور میں نیوٹرل مقام پر یوبی جی اور بی ایم پی کی اعلی قیادت بیٹھی ، ملاقات میں الائنس بنانے کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں یوبی جی کراچی کے ایک بڑے عہدیدار اور بی ایم پی کراچی کے اہم عہدیدارنے شرکت کی یہ دونوں رہنما ایف پی سی سی آئی کے صدور بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ سیالکوٹ کے معروف بزنس لیڈر اور دونوں گروپوں کے لیڈران بھی اس نشست میں موجود تھے۔ملاقات میں ماضی کی باتوں کو بھلا کر اگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔نیوٹرل مقام پر ملاقات کے بعد پانچوں شخصیات یوبی جی کے سرپرست اعلی کے گھر پہنچ گئیں جہاں پر اس الائنس کے حوالے سے مزید بات چیت ہوئی اور معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نووارد الائنس کے بعد اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاور شئیرنگ ففٹی ففٹی فیصد پر طے ہوئی ہے۔دونوں گروپوں کی جانب سے سابق صدور کی پانچ پانچ رکنی کمیٹی بنائی جائے گی جو جلد ملاقات میں رولز آف گیم طے کرے گی۔لاہور میں یہ ہونے والی پہلی ملاقات خفیہ طور پر رکھی گئی تھی ،ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد توقع ہے کہ ایف پی سی سی ائی کے انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ ہونے کا معاملہ تقریبا ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ فیڈریشن کے الیکشن مہنگے سے مہنگے ہوتے جارہے ہیں اور ہر انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے۔ایف پی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا یہ بھی دعوی رہا ہے کہ انہوں نے عہدیدار بننے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے تاہم موجودہ الائنس کے بعد الیکشن میں اچھے امیدوار سامنے آنے کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کا سلسلہ تھم جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے حوالے سے موجودہ اقتدار میں شامل گروپبی ایم پی پی کو معاملات سے دور رکھا گیا ہے ۔بی ایم پی پی کے اہم رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں اس اتحاد کے حوالے سے مکمل آگاہی نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مکمل تفصیل مل گئی ہے اور ہم نے بدھ کے روزاپنے گروپ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے جس کے بعد اس الائنس کے بارے میں مشاورت کی جائے گی اور مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے اگلے انتخابات کے حوالے سے معاملات کافی گرم نظر آرہے ہیں ،اگلے انتخابات کو ایک سال بڑھانے کے لئے ایک دھڑا کوششیں کر رہا ہے جبکہ ایک اور دھڑے کی کوشش ہے کہ انتخابات اس سال کے آخر میں ہوجائیں ،انتخابات میں اس سال صدارتی منصب پر سندھ کانمبر ہے، اگر الائنس کی صورت حال دیکھیں تو یو بی جی اس سال باآسانی اپنا امیدوار انتخابات میں کامیاب کروالے گا۔

لیکن اگر ففٹی ففٹی فارمولے کو مانا جائے تو اگلے انتخابات میں نمبر کے پی کا ہے اور بی ایم پی کے پاس اگر اختیار ات ہوئے تو امیداور بی ایم پی سے ہوگا۔اس الائنس کے حوالے سے جب یوبی جی اور بی ایم پی کے رہنماں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس الائنس سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا اور یہ تجارتی وصنعتی شعبے اور ملک کے مفاد کے لئے بہتر ثابت ہوگا کیونکہ ایف پی سی سی آئی میں اعلی تعلیم یافتہ اور تجارتی تعلقات بڑھانے والے اہل لوگ سامنے آئیں گے اور ملک میں کاروباری صورت حال میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5روپے کمی، فارمی انڈے مزید مہنگے

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5روپے کمی، فارمی انڈے مزید مہنگے

ایس ای سی پی کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لئے تعمیلی جانچ پڑتال کی فہرستیں جاری

ایس ای سی پی کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لئے تعمیلی جانچ پڑتال کی فہرستیں جاری

صدر اسلام آباچیمبرکاسٹیٹ بینک کےپالیسی ریٹ کو 11 فیصد تک کم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

صدر اسلام آباچیمبرکاسٹیٹ بینک کےپالیسی ریٹ کو 11 فیصد تک کم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں متنازعہ ٹیکس ترامیم مسترد کر دیں

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں متنازعہ ٹیکس ترامیم مسترد کر دیں

کراچی چیمبر ریکارڈ کم مہنگائی کے باوجود شرح سود میں صرف 1 فیصد کمی پرنا خوش

کراچی چیمبر ریکارڈ کم مہنگائی کے باوجود شرح سود میں صرف 1 فیصد کمی پرنا خوش

کاٹی نے ٹیکس آرڈیننس 2025 مسترد کر دیا، فوری واپس لینے کا مطالبہ

کاٹی نے ٹیکس آرڈیننس 2025 مسترد کر دیا، فوری واپس لینے کا مطالبہ

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کے بہتر ہونے میں سندھ کا بڑا کردار ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کے بہتر ہونے میں سندھ کا بڑا کردار ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,800 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,800 روپے اضافہ ریکارڈ

دبئی اسلامی بینک پاکستان نےمحمد علی گلفراز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا

دبئی اسلامی بینک پاکستان نےمحمد علی گلفراز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا

سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی  کا اعلان

سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان

سترہ سالہ حکومت کا کراچی پر ظلم، پانی کی فراہمی میں ایک بوند کا اضافہ نہیں ہوا، حلیم عادل شیخ

سترہ سالہ حکومت کا کراچی پر ظلم، پانی کی فراہمی میں ایک بوند کا اضافہ نہیں ہوا، حلیم عادل شیخ