ملک میں کل بینکاری کا 20فیصد اسلامی بینکاری ہو چکی ہے‘ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک

نیشنل بنک کی اسلامی بینکاری کی کل برانچیں 50ہیں ،سال کے آخر تک تعداد سو ہو جائے گی‘ ابن حسن کی گفتگو

جمعہ 26 جون 2015 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء)پاکستان میں اسلامی بینکاری تیزی سے فروغ پا رہی ہے اورملک میں کل بینکاری کا 20فیصد اسلامی بینکاری ہو چکی ہے ،اسلامی بینکاری کو فروغ دینے میں نیشنل بنک،حبیب بنک،ایم سی بی ،یو بی ایل،الائیڈ بنک ،میزان بنک،البرکہ بنک،بنک اسلامی سمیت دیگر بینکس اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔یہ بات نیشنل بنک کے ایگزیکٹو وائس پریڈیذنٹ اور میڈیا ہیڈ ابن حسن نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے بتایا کہ این بی پی اعتمادکے نام سے اسلامی بینکاری کا آغاز 2013ء سے کیا تھا اور اس وقت مختلف شہروں میں نیشنل بنک کی اسلامی بینکاری کی کل برانچیں 50ہیں جو اس سال کے آخر تک بڑھ کر 100برانچیں ہو جائیں گی ۔نیشنل بنک دیہی علاقوں میں بھی اسلامی بینکاری کی برانچیں کھول رہا ہے جبکہ بنک کی روایتی برانچوں کی تعداد 1300سے زائد ہیں جن میں اکثریتی برانچیں آن لائن ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلامی بینکاری کے صارفین کو بھی اے ٹی ایم کارڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ این بی پی اعتماد سکیم عوام میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جو اپنے صارفین کو پیمنت آرڈر کا جاری کرنا،بینک ڈرافٹس،ترسیلات زر،گورنمنٹ کلیکشن اور یوٹیلیٹز بلوں کی ادائیگی کی بھی سہولت فراہم کر رہی ہے ۔اسلامی بینکاری کے کھاتہ داران کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اسلامی بینکاری کے ڈیپازٹس میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بنک کا منافع اور فی حصص آمدنی بھی بڑھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان