شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی

کپڑے کی طلب کم ہونے سے پاور لومز سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے‘ سروے رپورٹ

منگل 19 اگست 2025 12:02

شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ملک بھر میں شدید بارشوںاور سیلابی صورتحال میں کپڑے کی ہول سیل مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے ،غیر یقینی موسم سے کاروبار میں 30 سے 35 فیصد کی کمی نے تاجروں کو پریشان کر دیا۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں شدید بارشیں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی آگئی،کپڑے کی طلب کم ہونے سے پاور لومز سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

صدر کلاتھ مارکیٹ فیصل آبادکاکہنا ہے کہ ہمارا 30 فیصد سے زیادہ کاروبارمتاثر ہے کیونکہ خیبرپختونخواہ، کشمیر سے لوگ نہیں آرہے،بیشترعلاقوں میں پانی سے شاہرائیں متاثر ہونے سے تاجروں کی آمد محدود ہوگئی، تاجرپریشان ہیںکہ اب وہ کون سا مال خریدیں۔لاہورمیں کپڑے کی اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ اگست ختم ہونے کو ہے لیکن ابھی تک خیبر پختوانخواہ اور دور درواز کے اضلاع سے تاجر خریداری کے لئے نہیں آئے جس کی بنیادی غیریقینی موسمی حالات کا طویل ہونا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu