ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن

منگل 19 اگست 2025 14:34

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا با ضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے جوگرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی کی ایک اور معیاری پیشکش ہے۔

گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیّت کا حامل ہے۔جہاں پر صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔مزید برآں کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ کی سہولیات بھی میسر ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2024 میں پاکستان میں تقریباً 9 لاکھ 65 ہزار غیر ملکی سیاح آئے تھے جنہوں نے 738 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔سیاحت کا قومی جی ڈی پی میں حصہ 1.9 فیصد اور روزگار کی فراہمی میں شیئر 1.7 فیصد ہے۔ نئے سیاحتی مقام کے افتتاح سے شعبہ میں ترقی کے مزید امکانات روشن ہوئے ہیں۔گرین پاک لیگون گڈانی کا آغاز ملکی سیاحت کے فروغ، معیشت اور روزگار میں نئے امکانات کا پیش خیمہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین ٹورزم کا سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں نمایاں کردار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مسائل سے بچنے کیلئے بجٹ کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جانا چاہیے‘ علی عمران آصف

مسائل سے بچنے کیلئے بجٹ کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جانا چاہیے‘ علی عمران آصف

قازقستان میں افراط زر کی شرح نمو جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.2 فیصد رہی،قازق نیشنل بینک

قازقستان میں افراط زر کی شرح نمو جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.2 فیصد رہی،قازق نیشنل بینک

پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں دبئی روانہ

پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں دبئی روانہ

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

غیریقینی موسمیاتی صورتحال سے ہونیوالے نقصان سے بچنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہو گی‘ خادم حسین

غیریقینی موسمیاتی صورتحال سے ہونیوالے نقصان سے بچنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہو گی‘ خادم حسین

ملک بھر میں سونے کے نرخ میں اضافہ، چاندی مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کے نرخ میں اضافہ، چاندی مستحکم رہی

ملک بھر میں گوشت اور انڈوں کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں گوشت اور انڈوں کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ

اسٹیٹ بینک کے جدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘کا افتتاح (کل) کوہوگا

اسٹیٹ بینک کے جدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘کا افتتاح (کل) کوہوگا

مسابقتی کمیشن نے لاجسٹکس شعبہ میں اہم مرجر کی منظوری دے دی

مسابقتی کمیشن نے لاجسٹکس شعبہ میں اہم مرجر کی منظوری دے دی

کپاس کی پیداوارمیں پنجاب میں 5.90 فیصد اورسندھ میں 24.10 فیصد کمی ریکارڈ

کپاس کی پیداوارمیں پنجاب میں 5.90 فیصد اورسندھ میں 24.10 فیصد کمی ریکارڈ

مرکزی انجمن تاجران مسلم بازار گجرات کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ..

مرکزی انجمن تاجران مسلم بازار گجرات کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ..

پیاف پائنیئر بزنس گروپ پروگریسیو الائنس کا اجلاس، تجارتی و معاشی مسائل پر تبادلہ خیال

پیاف پائنیئر بزنس گروپ پروگریسیو الائنس کا اجلاس، تجارتی و معاشی مسائل پر تبادلہ خیال