امریکن ڈالر کی خریداری 282 ، فروخت 282.5 روپے فی ڈالر

بدھ 20 اگست 2025 21:05

امریکن ڈالر کی خریداری 282 ، فروخت 282.5 روپے فی ڈالر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) شہر میں کرنسی مارکیٹ میں غیرملکی زر مبادلہ کی تازہ ترین قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکن ڈالر کی خریداری 282 روپے جبکہ فروخت 282.5 روپے فی ڈالر ہے۔یورو کی قیمت خرید 329.1 روپے اور فروخت 329.68 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 381.09 روپے اور فروخت 381.76 روپے فی پاؤنڈ ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ڈالر کی قیمت خرید 183.14 روپے اور فروخت 183.46 روپے، جبکہ کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 204.43 روپے اور فروخت 204.79 روپے مقرر کی گئی ہے۔جاپانی ین کی قیمت خرید و فروخت 1.91 روپے فی ین ہے۔ سعودی ریال 75.24 روپے خرید اور 75.37 روپے فروخت، اماراتی درہم 77.4 روپے خرید اور 77.54 روپے فروخت اور کویتی دینار 923.22 روپے خرید اور 924.85 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروباری دنوں میں کرنسی کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ رہتا ہے، جس پر شہریوں اور تاجروں کی نظر بنی رہتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu