آئی سی اے پی کے تحت پہلے نیشنل فنانس اولیمپائڈ 2015کے کوالیفائنگ راوٴنڈ کا انعقاد

بدھ 29 جولائی 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے تحت نیشنل فنانس اولیمپائڈ 2015کے کوالیفائنگ راوٴنڈ اور تقریب اسناد کا انعقاد کراچی اور لاہور میں واقع انسٹی ٹیوٹ کے دفتر میں ہوا جس میں ملک کے 6 اداروں نے 8اگست کو کراچی میں ہونے والے گرانڈ فنالے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ان اداروں میں بائکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، اینگرو فرٹیلائزر ، کوٹ ادو پاور کمپنی، سینٹرل ڈیپا زیٹری کمپنی آف پاکستان اور حلیب بوڈز لمیٹڈ شامل ہیں ۔

اولیمپائڈ میں پاکستان کی کل 28 مختلف اداروں نے حصہ لیا تھا۔ تقریب اسناد سے آئی سی اے پی کے صدر یعقوب ستار نے جیتنے والے اور مقابلہ لینے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان میں اسناد تقسیم کی اور کہا کہ یہ مقابلہ اکاوٴنٹنگ ، فنانس اور گورننس کے معیار کے شعبوں میں مسابقتی ٹیموں کے تھیوریٹکل اور عملی علم کا امتحان لے گا۔

(جاری ہے)

پروفیشنل اکاوٴنٹنٹس ان بزنس کمیٹی کے چیئرمین خلیل اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل فنانس اولیمپائڈ اپنے پہلے ایڈیشن میں شریک شرکاء اور اداروں کو نیٹ ورکنگ کی سہولت کاری، فنانس کے شعبے میں ٹیلنٹ کے اعتراف اور مقابلہ کی فضا کو فروغ دینے کے کثیرجہتی فوائد فراہم کرنے کی کوشش کریگا جبکہ اس دوران علم کے پھیلاوٴ ، علمی اشتراک کے کلچر کی حوصلہ افزائی اور ٹیم ورک کی کامیابی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

تقریب سے یونیلیور کے چیف فنانشل آفیسر علی طارق نے بھی خطاب کیا اور انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..