ود ہولڈنگ ٹیکس حکو مت کا قومی معیشت پر ”ڈرؤن حملہ “ہے،چوہدری محمدسرور

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 29 جولائی 2015 20:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجرتنظیموں کی یکم اور5اگست کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف تاجربراداری کے ملک گیر احتجاج میں بھر پور شر کت کر یگی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا جا ئیگا‘ حکمران اپنی ناکام پالیسوں کی سزاپوری قوم کو دے رہے ہیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس حکو مت کا قومی معیشت پر ”ڈرؤن حملہ “ہے ‘تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لا رہی ہے اور ملک کو ظالم حکمرانوں اور عوام دشمن پالیسوں سے نجات دلائیں گے ۔

انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی تر قی وخوشخالی کیلئے ضروری ہے کہ وہاں کی معیشت کو مضبوط کیا جائے مگر پاکستانی حکمران اپنے ہی ملک کی معیشت کے دشمن بن چکے ہیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا حکومتی اقدام بھی ظلم کی انتہا ئی ہے جسکے خلاف تحر یک انصاف تاجر برادری کے ساتھ اور انکے ملک گیر احتجاج میں بھر پور شر کت کی کر یگی اور ہم بھی حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ظالمانہ اقدام کو فوری طور پرواپس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں یہ غر یبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں اورنااہل حکمرانوں کی پا لیسوں کی سزاپوری قوم کو مل رہی ہے اور قوم کو ان ظالم اور نااہل حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے کیونکہ ان کا مقصد عوام کی خدمت یا مسائل کا حل نہیں بلکہ صرف ”شعبدہ بازیاں “ہیں جن کے ذریعے وہ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ملک کی ترقی وخوشخالی اور مسائل کے حل کا ویژن موجود ہے اور ہم اقتدار میں آکر قوم کوکسی صورت مایوس نہیں کر یں گے بلکہ قوم کو کر پشن‘مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے سمیت نوجوانوں کیلئے روزگار اور خواتین کو بھی انکا جائز مقام دیا جا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں کا میابی تحر یک انصاف کے قدم چومے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..