ہل فروٹ ریسرچ اسٹیشن مری کے زیر انتظام لگائے گئے نایاب پھل ایووکیڈو کے درختوں سے پھل کی پیداوار شروع ہو گئی

باغباں حضرات پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کر کے اپنی آمدن بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر سکتے ہیں‘ اسسٹنٹ ہارٹیکلچرسٹ محمد ضیغم نواز

اتوار 2 اگست 2015 15:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) ہل فروٹ ریسرچ اسٹیشن مری کے زیر انتظام لگائے گئے نایاب پھل ایووکیڈو کے درختوں سے پھل کی پیداوار شروع ہو گئی ،باغباں حضرات پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کر کے اپنی آمدن بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر سکتے ہیں ۔ہل فروٹ ریسرچ اسٹیشن مری کے اسسٹنٹ ہارٹیکلچرسٹ محمد ضیغم نوازنے کہا کہ پھلوں کی برآمدات نے نہ صرف پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے بلکہ صنعتِ باغبانی کو ایک نئی جہت بھی دی ہے، محکمہ زراعت پنجاب کا شعبہ تحقیقات اعلی نسل کے پھلوں کی کامیاب پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت مصرو ف عمل ہے ۔

انہو ں نے بتایاکہ ہل فروٹ ریسرچ اسٹیشن کے زیر اہتمام تریٹ (چھرہ پانی ) کے مقام پر بیرون ملک سے درآمدہ نایاب قسم کے پھل ایووکیڈو کے 80پودے لگائے گئے ہیں جن میں سے 50پودے پیداواری صلاحیت کے حامل ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایووکیڈو پھل غذائی اور طبی لحاظ سے بہت اہم ہے اور پاکستان کے مخصوص علاقوں میں اس کی کاشت ممکن ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایووکیڈو کا پھل دل کے امراض کے لیے نہایت مفید ہے، پاکستان میں ایووکیڈو کی تین اقسام کیلی فورنیا، لانگ، سیلون بلیو اور مری سلیکشن کاشت کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایووکیڈو کے پھل میں معدنیات، وٹامن، پروٹین اورچکنائی پائی جاتی ہے۔ اس کے پھل سے نکالا گیا تیل زیتون کے تیل سے مشابہت رکھتا ہے اور دل کے امراض کے لیے نہایت مفید ہے۔ ایووکیڈو کے ایک پودے سے 115 کلوگرام تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ کی نرسری میں تیار کرد ہ پودے باغبانوں کو فراہم بھی کئے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..

کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..

100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی

100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی

حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور

حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور

سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی

سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی

آزاد اورغیر جانبدار  صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے،  آئی سی سی آئی کے صدر کا ..

آزاد اورغیر جانبدار صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، آئی سی سی آئی کے صدر کا ..

عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی