بھارتی غرور خاک میں ملانے والے تاریخی معر کہ حق نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، عاطف اکرام شیخ

جمعرات 7 مئی 2026 11:34

بھارتی غرور خاک میں ملانے والے تاریخی معر کہ حق  نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی غرور خاک میں ملانے والے تاریخی معرکے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، جس نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے معرکۂ حق کے شہداء، غازیوں اور پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معرکے کی کامیابی پاکستان کی عسکری اور قومی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کی فتح نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پوری قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے سے پاکستان نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی، جبکہ آج کا دن قومی عزم اور یکجہتی کی تجدید کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر سپوتوں نے پاکستان کو جو بلندییوں کی معراج تک پہنچایا ہے آج ملک سفارتی اور عالمی سطح پر اس کے ثمرات سمیٹ رہا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ معرکۂ حق کی فتح کے بعد اب “معرکۂ معیشت” جیتنا قومی ترجیح بن چکا ہے۔ ان کے مطابق جس جذبے سے قوم نے معرکۂ حق میں کامیابی حاصل کی، اسی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ معاشی میدان میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ملک کی معیشت کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے قوم کو معاشی استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی خودمختاری کے بغیر قومی خودمختاری ادھوری ہے اور مضبوط دفاع کے ساتھ مضبوط معیشت ہی روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے سرحدوں کا دفاع کیا، اب پوری قوم کو معیشت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہی شہداء کی قربانیوں کا حقیقی احترام ہے، جبکہ قومی اتحاد، پالیسیوں کے تسلسل اور کاروباری آسانیوں کے ذریعے معاشی جنگ بھی جیتی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سکھر کے لیے گیم چینجر منصوبہ قرار

گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سکھر کے لیے گیم چینجر منصوبہ قرار

پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر کے لیے اہم پیش رفت

معاشی ترقی کے ذریعے ٹیکسوں میں اضافے کی پالیسی اپنائی جائے،میاں زاہدحسین

معاشی ترقی کے ذریعے ٹیکسوں میں اضافے کی پالیسی اپنائی جائے،میاں زاہدحسین

ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے درآمدی مال کے استعمال کی مدت 9 ماہ سے بڑھا کر 18 ماہ کر دی گئی ہے،چیف کلیکٹر ..

ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے درآمدی مال کے استعمال کی مدت 9 ماہ سے بڑھا کر 18 ماہ کر دی گئی ہے،چیف کلیکٹر ..

سیمنٹ کی برآمدات سمیت مجموعی فروخت میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصد اضافہ

سیمنٹ کی برآمدات سمیت مجموعی فروخت میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.3 فیصد اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافہ ریکارڈ

وافی انرجی پاکستان اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان پاکستان میں ٹویوٹاجنوئن موٹر آئل کی فراہمی کے لئے معاہدہ

وافی انرجی پاکستان اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان پاکستان میں ٹویوٹاجنوئن موٹر آئل کی فراہمی کے لئے معاہدہ

بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سازگارا نجینئرنگ   کی گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں اپریل کے دوران ماہانہ وسالانہ بنیاد  پر   اضافہ ہوا،رپورٹ

سازگارا نجینئرنگ کی گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں اپریل کے دوران ماہانہ وسالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،رپورٹ

فیصل آباد میں رائل ہوم فرنیچر ایکسپوکا انعقاد 8، 9 اور 10 مئی کو ہوگا

فیصل آباد میں رائل ہوم فرنیچر ایکسپوکا انعقاد 8، 9 اور 10 مئی کو ہوگا

ْوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل قائم

ْوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل قائم