` پشاور، تازہ فروٹ اور سبزیوں کی برآمد، پیداوار بڑھانے کیلئے ای بیم پلانٹس نصب ، کھاد لیباٹریاں قائم کرنیکا فیصلہ

ملک بھر کی زرعی یونیورسٹیوں اور اکیڈیمیہ کے باہمی تعاون سے تمام پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار بڑھا ئی جائے گی`

منگل 1 ستمبر 2015 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی نے پاکستان سے فریش فروٹ اور سبزیوں کی ایکسپورٹ اور ان کی پیداوار بڑھانے کیلئے ملک بھر میں عالمی معیار کے جدید ای بیم(E-Beam) پلانٹس نصب کرنے اور کھاد کے صحیح استعمال کیلئے جدید لیبارٹریوں کے قیام سمیت ملک بھر کی زرعی یونیورسٹیوں اور اکیڈیمیہ کے باہمی تعاون سے تمام پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی ایچ ڈی ای سی کے چیئرمین فواد اسحق نے مختلف منصوبوں کا تشخیصی جائزہ لینے کے لئے بورڈ ممبران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جو ان منصوبوں کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان بھر کا دورہ کریں گی جبکہ فواد اسحق نے کہا ہے کہ زمینداروں اور باغات کے مالکان کو مختلف فصلوں کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کرکے پاکستان سے ہاٹی کلچر کی ایکسپورٹ5 سال کی مدت میں 7ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گذشتہ روز کمپنی کے چیئرمین فواد اسحق کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمپنی کے ڈائریکٹرز ڈاکٹر فیاض احمد صدیقی  محمود نواز شاہ  شاہد سلطان  ڈاکٹر محمد اسلم گل  محمد اشرف  وحید احمد اور کمپنی کے قائمقام چیف ایگزیکٹو شیر آفگن خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاٹی کلچر پراڈکٹس کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور فصلوں پر مضر صحت سپرے سے بچاؤ کے لئے لیبارٹریوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جبکہ اس مقصد کے لئے خصوصی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو ان فصلوں کا زمینی جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ ایک ماہ میں بورڈ کو پیش کریں گی ۔

اجلاس میں پاکستان سے فریش فروٹ اور سبزیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے ان کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے جدید ای بیم پلانٹس نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں آڈٹ  ہیومن ریسورس اور پرکیورمنٹ سمیت مختلف کمیٹیوں کاقیام عمل میں لایا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہاٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے چیئرمین فواد اسحق نے کہا کہ پاکستان میں ہاٹیکلچر سیکٹر کی ترقی اور فریش فروٹ  سبزیوں اور پھولوں کی ایکسپورٹ کے وسیع پوٹینشلز موجود ہیں تاہم اس کے لئے بورڈ ممبر ز کو مشترکہ طور پر بھرپور کوششیں کرنی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو خدمت کے جذبے کے تحت ہاٹی کلچر کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئے بورڈ ممبرز اپنی بہترین سفارشات اور تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کمپنی کی بحالی اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بورڈ ممبرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ موثر اقدامات سے اس کمپنی کو بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا اور اس کے توسط سے پاکستان میں پیدا ہونیوالے اعلیٰ معیار کے پھلوں اور سبزیوں کی بیرون ممالک منڈیوں تک رسائی اور ایکسپورٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں بورڈممبرز نے چیئرمین کی سفارشات سے مکمل طور پر اتفا ق کیا اور انہوں نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ہاٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کو حقیقی معنوں میں پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنانے کا عزم ظاہر کیا اور کمپنی کے چیئرمین کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں PHDECکیلئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس عہدے کے لئے میرٹ پر موزوں اور اہل آفیسر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا `

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..