کے ایس ای 100 انڈیکس 146.58 پوائنٹس کی کمی سے 34309.76 پوائنٹس پر بند

بدھ 2 ستمبر 2015 20:23

کراچی ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 146.58 پوائنٹس کی کمی سے 34309.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 146.58 پوائنٹس کی کمی سے 34309.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 129.96 پوائنٹس کی مندی سے 20918.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 148.86 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 62.55 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 179.49 پوائنٹس کی کمی سے 16383.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 311.07 پوائنٹس کی مندی سے 13759.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 191 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 161.50 روپے کے اضافہ سے 3391.50 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ہینوپاک موٹرز کے حصص کی سودے بھی 38.16 روپے کی تیزی سے 1070.07 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 77.37 روپے کی مندی سے 7500 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 40 روپے کی کمی سے 1430 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 59 لاکھ 74 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 17.76 روپے سے شروع ہو کر 18.39 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 24 کروڑ 88 لاکھ 95 ہزار 430 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ 82 ہزار 164 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 82 ارب 62 کروڑ 17 لاکھ 71 ہزار 543 روپے سے کم ہو کر 74 کھرب 36 ارب 56 کروڑ 88 لاکھ 56 ہزار 250 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 25 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..