ودہولڈنگ ٹیکس کو حکومت انا کا مسئلہ نہ بنائے، معیشت کو بھاری نقصان ہوگا‘ لاہور چیمبر

بدھ 9 ستمبر 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کی ہڑتال پالیسی میکرز کے لیے چشم کشا قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ معاملات کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کرے۔

تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ تاجروں کی ایک دن کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ، اگر تاجروں نے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کی تو اس کے بہت بھیانک نتائج برآمد ہونگے جس کی معیشت ہرگز متحمل نہیں ہوسکتی۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو انا کا مسئلہ بناکر معاشی مفادات کو داؤ پر ہرگز نہ لگائے ۔

(جاری ہے)

تاجر محب وطن ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خاموش سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں لہذا ضروری ہے کہ حکومت انہیں سہولیات دے نہ کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرکے اْن کے مسائل میں بہت زیادہ اضافہ کردے۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا بالکل غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے کیونکہ بینکوں کے پاس فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق جانچنے کے لیے قابل اعتماد ڈیٹا ہی نہیں جس کی وجہ سے بینکوں نے فائلر اور نان فائلر دونوں سے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا ہے جس کا اعتراف وزیرخزانہ اسحاق ڈار خود کرچکے ہیں،ان حالات میں ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا معاملات کو خراب کرنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہوگا۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تاجروں نے بینکوں سے لین دین بند کردیا ہے جس کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر تباہی کی طرف گامزن ہے ، اگر پالیسی میکرز نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو بینکنگ سیکٹر بالکل تباہ ہوجائے گا اور متوازی بینکاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف اس قدر وسیع پیمانے پر ہڑتال لمحہ فکریہ ہے لہذا حکومت معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر واپس لے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے قابلِ عمل اقدامات اٹھائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی