چینی حکومت کا سٹاک مارکیٹ میں خطرناک اتار چڑھاؤکی صورت میں ٹریڈنگ روک دینے کا فیصلہ

بدھ 9 ستمبر 2015 18:17

بیجنگ ۔ 9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) چین کی حکومت نے مستقبل میں سٹاک مارکیٹ میں خطرناک حد تک سٹاکس پرائس بڑھنے اور گرنے کی صورت میں تمام ٹریڈنگ یکدم روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی دو مرکزی ایکسچینجز نے سٹاک مارکیٹس کو خطرناک صورتحال میں کریش ہونے سے بچانے کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ اگرسی ایس آئی300 انڈیکس پانچ فیصد سے زیادہ گرتا یا بڑھتا ہے تو شنگھائی اور شینزن دونوں ایکسچینجز میں 30 منٹ کیلئے کاروبارمعطل کردیا جائے گا اور اگر یہ معاملہ7فیصد تک چلا جاتا ہے تو پورے دن کیلئے کاروبار معطل ہوجائے گا۔

مذکورہ اقدام سیکیورٹی ایکسچینجز کے طویل المدتی استحکام اور صحت مند نمو کے اہداف کے تحت اٹھایا جارہا ہے۔ چینی حکام کے مطابق اس سال جون میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس کے 40 فیصد تک گرانے اوربعد میں150 فیصد تک اضافے کی وجہ سے سب کو نقصان ہوا اور اسی چیز کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی حکومت کو اس سال سٹاک مارکیٹس کو سہارا دینے کیلئے 1.5 ٹریلین یوآن(234 بلین ڈالر) مارکیٹ میں انجیکٹ کرنے پڑے ہیں۔

سیکیورٹیز ایکسچینجز 21 ستمبر تک اپنے فیصلے پر عوامی رائے کا جائزہ لیں گی۔ چینی وزارت خزانہ نے ایک اور اقدام کے ذریعہ سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو پیش کش کی ہے کہ اگرہ وہ سال بھر شیئرز کو برقرار رکھتے ہیں تو ان کو ڈیوائیڈنگ ٹیکس پر20 فیصد اور ایک ماہ تک برقرار رکھتے ہیں تو50فیصد چھوٹ دی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی