پاکستان سٹاک یکسچینج میں تیزی

بدھ 30 ستمبر 2026 14:22

پاکستان سٹاک یکسچینج میں  تیزی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) پاکستان سٹاک یکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1385.43 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 985 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی سیشن میں 217.45 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 10.052 ارب روپے تھی۔ تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 32.30 ملین حصص ، سینرجی پی کے لمیٹڈ کے 14.27 ملین حصص اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 13.64 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ ٹرائی سٹار میوچل فنڈ اور سندھ مضاربہ بالترتیب پہلی اور دوسری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu