ایف پی سی سی آئی اور پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن کے مابین تجارت کو فروغ دینے کامعاہدہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 ستمبر 2015 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل آفس میں ایف پی سی سی آئی اور پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن کے مابین تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم،پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز محمود کردوس،ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید،راناصدیق الرحمن،میاں فرید،طاہر الطاف اور اسلم بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پرریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کا ایک قدیم تاریخی اور مذہبی تعلق ہے اور دونوں ممالک او آئی سی اور ای سی او کے ممبر ہیں اور انٹر نیشنل ایشوز پر ایک دوسرے سے مشاورت بھی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کا حجم کم ضرور ہے مگر بہت مثبت طرز میں رواں دواں ہے۔

دونوں ممالک کے پاس اپنی تجارت کو فروغ دینے کیلئے بے حد مواقع موجود ہیں۔ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاور رشیدنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکش سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں پیپر اور بورڈ،شوگر،سیمنٹ،کیمیکل،الیکٹرونکس،سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ اور فنانس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور ایف پی سی سی آئی ترکش سرمایہ داروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتی ہے۔پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز محمود کردوس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کو اپنے ملک کی طرح کی محفوظ سمجھتے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے