مائنز ویلفیئر لیبر آرگنائزیشن صوبہ بھر کے مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود کے پروگرامز پر عمل پیرا ہے‘ صدیق چوہدری

پیر 28 ستمبر 2015 15:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر صدیق چوہدری نے کہا ہے کہ مائنز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام مائنز لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن لیبر ویلفیئر ایکٹ1967ء کے تحت لیوی ڈیوٹی سے حاصل آمدن کے ذریعے مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود اور انہیں تعلیم، صحت، واٹر سپلائی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات مائنز لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مائنز ورکرز کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انجینئر صدیق چوہدری نے بتایا کہ آرگنائزیشن مقرر کردہ 64معدنیات پر لاگو ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی رقوم صوبائی محکمہ خزانہ کو جمع کرواتی ہے اور محکمہ خزانہ سے ملنے والے بجٹ کے ذریعے مائنزورکرز کی فلاح و بہبود پر مبنی فلاحی و ترقیاتی پروگراموں پر عملدرآمد کیا جارہاہے، مائنز ویلفیئر لیبر آرگنائزیشن صوبہ بھر کے مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود کے پروگرامز پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 20بستروں پر مشتمل مائنز لیبر ورکرز ہسپتال چواں سیدن شاہ ، 10بستروں پر مشتمل مائنز لیبر ورکرز ہسپتال سرگودھا ،20بستروں پر مشتمل مائنز لیبر ورکرز ہسپتال خوشاب کے علاوہ آرگنائزیشن کی 9ڈسپنسریاں مختلف اضلاع میں مائنز ورکر زاور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ صدیق چوہدری نے بتایا کہ مائنز ورکرز ہسپتال چواں سیدن شاہ میں گزشتہ سال 4468، خوشاب ہسپتال میں10050، ڈنڈوت میں 3602جبکہ آرگنائزیشن سے منسلک مختلف اضلاع کی 9ڈسپنسریوں میں مجموعی طور پر 8484مریضوں کو آؤٹ ڈور ، ای سی جی ، ایمرجنسی ، ایکسرے ، لیبارٹری ٹیسٹ اور آپریشنز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مائنز ورکرز کے بچوں کے لیے قائم بوائز ہائر سیکنڈری سکول مکروال میں 155، گرلز ہائر سکینڈری سکول سرگودھا میں 83، مکروال بوائزہائی سکول میں 965، گرلز ہائی سکول میں 491، ڈنڈوت گرلز سکول میں70،پدھ گرلز ہائی سکول میں233جبکہ مائنز لیبر ورکرز پرائمری سکول ڈھوک برج میں 60طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔اس کے علاوہ مائنز ورکرز کے ذہین طلباو طالبات بچوں کو لیپ ٹاپ اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے وظائف بھی دی جارہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..