ایل جی نے رواں سال کے اختتام تک نئے معیار کے اولیڈ ٹی وی متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پیر 28 ستمبر 2015 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے رواں سال کی دوسری ششماہی میں بالکل نئے معیار کے اولیڈ ٹی وی کی 5 گنا زیادہ فروخت کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے اور رواں سال کے اختتام تک بالکل نئے معیار کے ٹی وی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی کے اولیڈ ٹی وی کی ہر منٹ میں فروخت کے عزم کے ساتھ اس کی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور سی ای او برائن کون چار مختلف مارکیٹنگ کی حکمت عملیاں تیار کی ہیں تاکہ ہوم انٹرٹینمنٹ کی مارکیٹ اپنا قائدانہ مقام مستحکم کرلے۔

ان حکمت عملیوں میں عالمی اولیڈ ٹی وی مارکیٹ میں قیادت، اولیڈ ٹی وی کی مارکیٹ میں اضافے کے لئے مارکیٹنگ مہم کا انعقاد، اسمارٹ ٹی وی کے پلیٹ فارم پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنا اور آڈیو ویڈیو مصنوعات کے شعبے میں منافع بڑھانا شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ڈی آر سے لیس دنیا کے سب سے پہلے 4K اولیڈ ٹی وی کے ساتھ ایل جی ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی کو اپنے بیشتر اولیڈ ٹی وی سے لیس کردے گی ۔

اس کے 4Kاولیڈ ٹی وی سے متعلق توقع ہے کہ وہ متاثر کن 4.8 ایم ایم پتلے ڈیزائن کے ساتھ یہ نئے صارفین کے لئے کشش کا باعث ہوگا۔ بہت سے نئے افعال، ڈیزائن کی خصوصیات اور ڈسپلے کے مختلف فارمیٹس کے ساتھ ایل جی کا اولیڈ ٹی وی وسیع اقسام کے صارفین کی ضروریات پوری کرے گا۔ ایل جی کو یقین ہے کہ اولیڈ ٹی وی سے متعلق مصنوعات کے اعلان سے مینوفیکچررز میں اولیڈ ٹی وی کی تیاری کا عمل زیادہ تیز ہوگا اور اس ٹی وی کی مارکیٹ میں مزید وسعت آئے گی۔

اولیڈ ٹی وی کی بین الاقوامی فروخت بڑھانے کے لئے کمپنی مختلف مارکیٹنگ مہمات کے لئے سرمایہ کاری کرے گی جس میں تعارفی دورے بھی شامل ہیں اور ان کی دنیا میں بڑے ایئرپورٹس پر نمائش کی جائے گی۔ ایل جی کو یقین کہ اسکے اولیڈ ٹی وی سے متعلق میڈیا و ٹیسٹنگ اداروں کی حمایت میں بھرپور تاثرات صارفین کے لئے زیادہ دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

ایک امریکی اشاعتی ادارے نے حال ہی میں ایل جی کے اولیڈ ٹی وی کو رواں سال کا سب سے بہترین ٹی وی قرار دیا ہے اور الیکٹرانکس ڈسٹری بیوٹر ویلیو الیکٹرانکس نے ایل جی کے ماڈل (65EG9600) کو ٹی وی کا بادشاہ قرار دیا ہے۔

ایل جی اسمارٹ ٹی وی کے مواد جیسے نیٹ فلیکس اور یوٹیوب جبکہ مقامی مواد فراہم کرنے والوں کی طرف سے فلموں اور ہمہ اقسام کی نئی ایپلی کیشنز کے ساتھ ویب او ایس پلیٹ فارم میں توسیع جاری رکھے گا۔ ایل جی ویب او ایس 2.0 اسمارٹ ٹی وی صارفین کے لئے ایچ ڈی آر مواد کی اسٹریمنگ سروس کا آغاز ایمزون کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کرے گا اور اپنے ویب او ایس 1.0 کے صارفین کے لئے ویلیو پیکیج اپ گریڈ کی فراہمی شروع کرے گی جس میں ویب او ایس 2.0 کی تمام خصوصیات مفت شامل ہیں۔

ایل جی کا ارادہ ہے کہ مانیٹر، ڈیجیٹل سگنیگ اور آڈیو ویڈیو کے کاروبار میں منافع کی شرح بڑھائی جائے۔ ایل جی کو امید ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنی ساکھ قائم رکھے گا۔ کمپنی جارحانہ طور پر جدید ترین مانیٹر متعارف کرائے گی جو 21:9 چپٹے اور 4Kریزولیشنز کے ساتھ خم دار ہوں گے۔ ایل جی بلوٹوتھ آڈیو مصنوعات میں بھی توسیع لائے گا جن میں خم دار ساوٴنڈ بار اور آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے جانے والے اسپیکرز شامل ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..