ملکی معدنی پیداوار میں 1سال کے دوران 40 فیصد کمی ہوگئی

تانبا،کرومائٹ، چینی مٹی، چونے کا پتھر، سلیکان ریت، فاسفیٹ اور کچ دھات سمیت 10معدنی پیداوار میں کمی

اتوار 8 نومبر 2015 15:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 نومبر۔2015ء)ملکی معدنی پیداوار میں 1سال کے دوران 40 فیصد کمی ہوگئی، تانبا،کرومائٹ، چینی مٹی، چونے کا پتھر، سلیکان ریت، فاسفیٹ اور کچ دھات سمیت 10معدنی پیداوار میں کمی ہوئی۔وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی دستاویزکے مطابق آئینی طور پر جوہری مواد کے علاوہ تمام دیگرمعدنیات صوبائی موضوع ہے، وفاق کو جغرافیائی سروے اور قومی پالیسیوں کی تشکیل کا اختیار ہے۔

دستاویزات کے مطابق فاسفیٹ کی پیداوار 1لاکھ 1 ہزار میٹرک ٹن رہ گئی جو گزشتہ سال 1لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن تھی، کچ دھات کی سالانہ پیداوار7 لاکھ 20ہزار سے گھٹ کر 5لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن، سوپ اسٹون کی 1لاکھ 6ہزار سے کم ہو کر 89ہزار میٹرک ٹن رہ گئی۔اسی طرح سلیٹ اسٹون، سلیکاریت، اونیکس، چونے کا پتھر، چینی مٹی، کرومائٹ اور تانبے کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

دستاویزکے مطابق 1 سال میں 16اقسام کی معدنیات کی پیداوار میں اضافہ ہوا جن میں گندھی ہوئی مٹی بھر بھرا پتھر کی سالانہ پیداوار 95لاکھ81ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ سال 88لاکھ 92ہزار میٹرک ٹن تک محدود تھی۔بریٹس کی پیداوار 1 لاکھ 16 ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن، باکسائٹ کی پیداوار 21 ہزار سے بڑھ کر 32ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کرگئی، بینٹو نائٹ کی سالانہ پیداوار 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جوگزشتہ سال 25ہزار میٹرک ٹن تھی، اس کے علاوہ کوئلے، ڈولومائٹ، ایمرالڈ، فیلڈ سپر، فائع کلے، فلرزکلے، فلرز ارتھ، گرینائٹ، گریفائٹ، جپسم، عام ماربل، پہاڑی و ریتلا نمک کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے