گندم میں خود کفیل ہیں، اصل ہدف چھوٹے کاشتکارکی فی ایکڑ پیداوارمیں دگنا اضافہ ہے‘ڈاکٹر فرخ جاوید

پوٹھوہار ریجن میں شروع ہونے والا زیتون اورانگور کا سبز انقلاب جلد ہی بہاولپور اور چولستان تک پہنچے گا‘صوبائی وزیر زراعت

بدھ 25 نومبر 2015 17:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء )زرعی سائنسدانوں کی محنت کا فائدہ تب ہو گا جب انکی تحقیق کسان کو اس کے کھیت میں فائدہ دے گی،پوٹھوہار ریجن میں شروع ہونے والا زیتون اورانگور کا سبز انقلاب جلد ہی بہاولپور اور چولستان تک پہنچے گا،پاکستان گندم میں خود کفیل ہے اور اب چھوٹے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوارمیں دگنا اضافہ ہمارا ٹارگٹ ہے،مشکل میں گھرے کاشتکار کی مدد کیلئے کسان پیکج حکومت کا ایک بڑا قدم ہے اور اس جیسے کئی اقدام اٹھانے کی ضرورت باقی ہے،خادم پنجاب کا وژن کسان دوست ہے اور حکومتی پالیسیاں کسانوں کی فیڈ بیک سے تشکیل پاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے یہاں دو روزہ کسان میلے کا افتتاح کرنے کے بعد گندم کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت( ریسرچ) ڈاکٹر عابد محمود، ڈائریکٹر گندم ایوب ریسرچ ڈاکٹر مخدوم حسین اور کاشتکاروں کی بڑی تعدادموجودتھی۔ وزیر زراعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کسانوں کو گندم کے اعلیٰ کوالٹی بیج کے 1لاکھ بیگز مفت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے جس پروگرام پر تیزی سے عمل جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ بہترین پیداوار کیلئے سائیل فرٹیلٹی کے ادارہ سے اپنی زمین کا مفت سروے کروائیں اور زمین کی ضرورت کے مطابق ادویات اور کھاد استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل کی گھڑی میں کسانوں کا سہارا بننے کیلئے کسان پیکج دیا ہے جس کے تحت ڈی اے پی یوریا کی قیمت میں کل 700روپے تک کی کمی آئی ہے۔ موجودہ حکومت کسان دوست ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں اور زراعت کی ترقی کے لیے 341ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا جس کی کاشتکاروں میں شفاف تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف گند م کی پیداوار کو 100من فی ایکٹر تک پہنچانا ہے جس کے لئے صاف اور صحت مند بیج انتہا ئی اہم ہے۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ حکومت کے حالیہ اقدامات سے کسانوں کا معیار زندگی بلند ہو گا اور گندم کی پیداوار میں اضافے کا ہدف حاصل ہو گا۔ ڈائریکٹر جنرل(تحقیق) ڈاکٹر عابد محمود نے خطاب میں کہا کہ پنجاب ملک کی گندم کی ضروریات کا 76فی صد پورا کر رہا ہے جس میں اضافے کے لیے دن رات تحقیق اور زرعی سروسزجاری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے مطابق کاشتکاروں کو بھی اپنے طرز عمل میں تبدیلی لانی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں گندم کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان آٹھویں نمبر پر آتا ہے تاہم اس پیداواری صلاحیت میں بے پناہ اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ تقریب کے اختتام پر وزیر زراعت نے میلے میں لگائے گئے زرعی مشینری اور ادویات کے سٹالزکا معائنہ کیا اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی