نئے تزویراتی تجارتی پالیسی ڈھانچہ 2015-18ء کو حتمی شکل دیدی گئی

وزیراعظم کی منظوری کے بعد برآمدات کے فروغ اور سہولیات کی حامل پالیسی کا اعلان عنقریب کیا جائے گا

بدھ 30 دسمبر 2015 15:08

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30دسمبر۔2015ء) وزارت تجارت نے نئے تزویراتی تجارتی پالیسی ڈھانچہ 2015-18ء کو حتمی شکل دیدی ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد عنقریب اس کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بات تجارتی پالیسی سازی سے آگاہ ایک سینئر عہدیدار نے ”اے پی پی“ کو بتائی۔ عہدیدار کے مطابق وزارت تجارت نے تمام متعلقہ حلقوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نئی تجارتی پالیسی کو آخری شکل دی ہے اور یہ حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے تزویراتی تجارتی پالیسی ڈھانچہ 2015-18ء کے تحت ملک کی برآمدات کو سال 2018ء کے آخر تک 35 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا جبکہ ہر سال برآمدات میں 4 ارب ڈالر کے قریب اضافہ کیا جائے گا۔ پالیسی کے بنیادی خدوخال کو اجاگر کرتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ پالیسی کے تحت برآمد کنندگان کو مراعات پیش کرنے کے علاوہ مصنوعات کے معیار میں اضافہ کیلئے ٹیکنالوجی کی خریداری کیلئے نرم شرائط پر قرضوں کی فراہمی کی جائے گی تاکہ برآمدات کو بین الاقوامی منڈیوں میں صنعتی مسابقت کا حامل بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی کے تحت ہم تجارتی سفارت کاری کو بہتر بنائیں گے، پاکستانی برآمد کنندگان اور ان کی مصنوعات کیلئے بیرون ملک نئی منڈیوں کی نشاندہی کے بعد آزادانہ تجارتی معاہدوں اور ترجیحی تجارت سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے آزادانہ اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے انہیں بہتر بنایا جائے گا۔

عہدیدار کے مطابق وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، ڈومیسٹک کامرس ونگ اور ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن آرگنائزیشن سمیت اس کے ماتحت اداروں کو برآمدات کے فروغ اور برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کی معاونت اور برآمدات کے فروغ کیلئے ”ایگزیم“ بینک پاکستان کی سرگرمیوں کے آغاز سمیت گذشتہ تجارتی پالیسی کے آگے لے کر جانے والے اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا، لوکل ٹیکسز اور لیویز کے ڈرا بیک کا بھی نئی تجارتی پالیسی میں جائزہ لیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..