کراچی،پا کستان اسٹاک مار کیٹ میں تیزی کا رجحان

کے ایس ای 100اانڈیکس 3بالائی حد عبور کر گیا، 32700پوائنٹس کی بلند سطح پر بند سرمائے میں44ارب سے زا ئد کااضا فہ ،مجموعی حجم69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

پیر 8 فروری 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پا کستان اسٹاک مار کیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100اانڈیکس مزید3بالائی حد عبور کر گیا جس سے انڈیکس 32700پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں44ارب سے زا ئد روپے کااضا فہ ر یکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان برقرار رہا ،سرمایہ کاروں نے فرٹیلائزر ،توانائی ،گیس اور سیمنٹ سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 32500،32600،32700اور32800پوائنٹس کی4حدیں عبور کر گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 32851پوائنٹس کی سطح کو برقرا نہ رکھ سکا ۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈ یکس میں227.24پوا ئنٹس کا اضا فہ ر یکا رڈ کیا گیا جس کے بعد انڈ یکس32478.98پوا ئنٹس سے بڑھ کر 32706.22پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح111.21پوا ئنٹس کے اضا فے سے کے ایس ای30انڈ یکس19124.11پوا ئنٹس اور کے ایس ای آ ل شیئرز انڈ یکس22627.83پوا ئنٹس سے بڑھ کر 22752.10پوائنٹس پر بندہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں44 ارب79 کروڑ77لاکھ44ہزار775روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم68کھرب59ارب77کروڑ73لاکھ33ہزار54رو پے سے بڑھ کر 69کھرب 4ارب57کروڑ50لاکھ77ہزار829روپے ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز 15کروڑ21لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے تک محدودرہا جبکہ گذشتہ جمعرات کو15 کروڑ11 لاکھ80 ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا اور ٹریڈنگ ویلیو9 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طورپر344کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،152 میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے اینگرو فرٹیلائزر 94لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیتڈ71لاکھ ،پیس پاک لمیٹڈ 69لاکھ ،ٹری اسٹار پاور 69لاکھ اور پی آئی اے63لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاک کے بھاؤ میں250روپے اور یونی لیور فوڈ کے بھاؤ میں200روپے کا اضافہ جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ میں20روپے اور گندھارا انڈسٹریز کے بھاؤ میں17.62روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی