پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 263.79 پوائنٹس کے اضافے سے 31772.90 پوائنٹس پر بند

بدھ 2 مارچ 2016 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 263.79 پوائنٹس کے اضافے سے 31772.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31600 اور 31700 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 263.79 پوائنٹس کے اضافے سے 31772.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 164.69 پوائنٹس کی تیزی سے 18641.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 116.93 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 522.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 142.09 پوائنٹس کے اضافے سے 14573.82 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 1.16 پوائنٹس کی تیزی سے 11416.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 132.12 پوائنٹس کے اضافے سے 14909.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 341 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 201 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 220 روپے کے اضافے سے 5790 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 61.33 روپے کی تیزی سے 6845 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 61.35 روپے کی مندی سے 1172 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت بھی 19.25 روپے کی کمی سے 1008.55 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 44 لاکھ 41 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 24.50 روپے سے شروع ہو کر 24.45 روپے پر بند ہوئی جبکہ فوجی سیمنٹ کے 91 لاکھ 74 ہزار حصص کے سودے 39.55 روپے سے شروع ہو کر 40.75 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 16 کروڑ 2 لاکھ 5 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 93 کروڑ 4 لاکھ 50 ہزار 333 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 66 کھرب 13 ارب 30 کروڑ 15 لاکھ 29 ہزار 248 روپے سے بڑھ کر 66 کھرب 86 ارب 19 کروڑ 58 لاکھ 67 ہزار 251 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین