نشاط لینن نے موسم گرما کے لئے نئی کلیکشن متعارف کروادی

اتوار 6 مارچ 2016 18:05

کراچی ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) ٹیکسٹائل کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والی ہوم فیشن ریٹیل کی پاکستان میں سب سے بڑی چین نشاط لینن نے موسم گرما سال 2016کے ملبوسات کی کلیکشن متعارف کرادیں، یہ کلیکشن کراچی میں ڈولمین مال کلفٹن میں قائم نشاط اسٹوڈیومیں متعارف کرائی گئیں ہیں۔ نشاط کی جانب سے متعارف کرائے گئے ملبوسات کے مجموعے نہ صرف منفرد رنگ اور ڈیزائن پر مشتمل ہیں بلکہ یہ صارفین کے ذوق اور ان کے طرز زندگی کو مد نظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے نشاط لینن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ناز منشا نے یہ کلیکشن متعارف کرانے کا سہرا ہماری ٹیم کے سر ہے جن کی انتھک محنت اور لگن سے ہم ان ملبوسات کو یہاں متعارف کرارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کلیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ کلیکشن خصوصی طور پر پاکستانی خواتین جو زندگی کے کسی بھی شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ان کے لیے ہیں ،خواہ وہ کسی ادارے کی سربراہ ہوں یا ملازمت پیا گھر گھرہستی سنھبالے بیٹھی خواتین ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ نشاط لینن کی کوشش ہوتی ہے کہ سستی قیمت پر ہر موسم کے ڈیزائن کے جوڑے معیار اور فیشن کے حساب سے متعارف کرائے جائیں جس کا مقصد خوش لباس اور خوشنما دکھنے والی خواتین کو سہل اور بہتر قیمت کے عوض معیاری لباس میسر آسکیں۔

خواتین کے لیے متعارف کرائی گئی کلیشن میں تھری پیس سوٹ کا دوپٹہ شیفون ،کرنکل ، بیم برگ اور سلک سے مزین اور ابھرے ہوئے ڈیزائن پر مشتمل ہیں جبکہ قمیض اور شلوار کا کپڑاآنے والے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے خالص سوفیصد کاٹن کا ہے جو کہ موسمی تبدیلی میں بہترین پہناوا ثابت ہوگا، وضع دار ، خوبصورت اور نفاست سے بھرپورپاکستانی خواتین ہی دراصل اس بہترین کلیکشن کی صحیح حقدار ہیں جو کہ جانتی ہیں کہ ان خوبصورت لباس کو کب کیسے اور کس طرح زیب تن کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں