میٹرو کیش اینڈ کیری اپنے ملازمین کو آن جاب ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گا‘ایوان جولیٹا

وزیر محنت راجہ اشفاق سرور سے معروف جرمن گروپ میٹرو کے وفد کی ملاقات

جمعرات 10 مارچ 2016 19:30

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ کے عوام کو اعلیٰ معیار کی اشیاء ضروریہ و خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے میٹرو کیش اینڈ کیری جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی مراسم کو وسعت دینے کے لئے حکومت پنجاب جرمن کمپنیوں کو بھرپور سہولیات فراہم کر ے گی۔

انہوں نے یہ بات میٹرو گروپ جرمنی کی انٹرنیشنل افیئرز کی سرابراہ ایوان جولیٹا بوولواور منیجر ایشیاء اینڈ انٹر نیشنل افیئرز مورٹز سیلر کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان پرویز اختر، منیجر کارپوریٹ افیئرز عامر لطیف اور محکمہ لیبر کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے میٹرو گروپ کی طرف سے صوبہ پنجاب میں قائم اپنے ڈیپارٹمنٹل سٹور کی چین میں ملازم ورکرز کی آن لائن ووکیشنل ٹریننگ کروانے اور بہتر ماحول و سہولیات کی فراہمی کو بے حد سراہا۔ انٹرنیشنل افیئرز کی سربراہ ایوان جولیٹا بوولو نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں لوگوں تک بہترین معیار کی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کی سہولت گھر گھر پہنچانے کے لئے چھوٹے دوکانداروں اورتاجروں کی فرنچائزڈ شاپس کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جائے گی جہاں انہیں فرنیچر،انفراسٹرکچر اور سازوسامان کمپنی کی طرف سے فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں سے براہ راست اُن کی اجناس کی خرید کے ذریعے بہترین معاوضہ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے جرمن وفد کو صوبہ پنجاب میں سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طر ف سے مزدوروں اور محنت کشوں کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ میٹرو گروپ صوبہ پنجاب میں اپنے ورکرز کی فلاح وبہبود کے پروگرامز کو مزید وسعت دے گا۔اس حوالے سے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ذریعے میٹرو کیش اینڈ کیری کے ملازمین کی آن جاب ٹریننگ کے پروگرام کے لئے جلد ہی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ