لاہور دھماکہ کرنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،یونائٹیڈ بزنس گروپ

پیر 28 مارچ 2016 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی )کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل ،ترجمان گلزار فیروز،سینیٹر عبدالحسیب خان،عبدالرحیم جانو،ڈاکٹر مرزااختیار بیگ،عبدالسمیع خان،نواراحمدخان،منیرسلطان،وحیدشاہ اور یحییٰ پولانی نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں بڑی تعداد میں معصوم بچوں اور عورتوں کی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے عنا صر انسانیت کے دشمن ہیں اور اس درندگی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، سفاک دہشت گردوں کا معصوم بچوں اور شہریوں کو پارکوں میں بھی مارنا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ناقص سیکورٹی کی وجہ سے عورتوں اور معصوم بچوں کا اتنا بڑا جانی نقصان ہوا ہے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں، دہشت گردی پورے معاشرے اور تہذیب کو تاریکیوں میں دفن کرنا چاہتے ہیں، لیکن پاکستانی عوام دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک عوام اس جنگ کو جیت کر رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق افراد لے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کی ہے۔ زبیرطفیل نے کہا کہ دہشت گردلوگوں میں دہشت پھیلانے کے لئے ایسے مقامات کو ہدف بنا رہے جہاں معصوم لوگ نشانہ بنیں، وہ دہشت گردی سے لوگوں کو یرغمال بنا کر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے اور قوم دہشت گردوں کے خلاف ایک نئے عزم کے ساتھ انکا مقابلہ کرے گی اور دھماکے میں جولوگ بھی شہید ہوئے ہیں انکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔

گلزار فیروز نے کہا کہ لاہورکے گلشن اقبال پارک میں سفاکانہ واقعہ میں عورتوں اوربچوں سمیت متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پرپوری قوم سوگوار ہے، یہ دہشت گردی اوربربریت کا انتہائی مذمو م واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، معصوم وبے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردعناصرانسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔یو بی جی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد تک پہنچ کر انہیں عبرتناک سز دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ دعاکی کہ اللہ تعالیٰ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ