سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پبلک کمپنیوں کے ملازمین کو اسٹاک آپشن کے تحت حصص جاری کرنے کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:53

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) نے تمام پبلک کمپنیوں کی جانب سے اپنے ملازمین کو اسٹاک آپشن کے تحت حصص جاری کرنے کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔آرڈیننس 1984 کے تحت جاری کی گئی ان گائید لائنز میں اسٹاک آپشن سکیم کے انتظامی ڈھانچہ اور ملازمین کو حصص جاری کرنے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

جاری کی گئی گائید لائنز کے مطابق، ملازمین کمپنی کے حصص ایک مخصوص دورانیے کے اندر ، کمپنیوں کی جانب سے متعین کردہ قیمت کے عوض خرید سکتے ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور ابھرتے ہوئے کارپوریٹ اداروں میں اس اسکیم کے ذریعے ان ملازمین کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی جاتی ہے جن کی موجودگی کمپنی کے کاروباری معاملات کے لئے انتہائی اہم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس اسکیم کو کمپنیوں میں ملازمین کے معاوضے اور مراعات کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے ملازمین ان کمپنیوں میں لمبے عرصے تک اپنی خدمات پیش کر تے ہیں۔

جبکہ ملازمین کوکمپنی کی ملکیت میں بھی شراکت داری کے مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں ، جس سے کمپنی کے کاروباراور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ایس ای سی پی کی جانب سے پیش کیے جانے والے رہنما اصولوں کا مقصد تمام پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں اس اسکیم کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پیش کردہ اصولوں میں معاوضہ کمیٹی کی تشکیل، کمیٹی کے فرائض و ذمہ داریوں کا تعین،اسکیم کی منظوری کا طریقہ کار، اسکیم میں کیے جانے والے انکشافات ، درخواست نامے کی ترتیب بندی اور درخواست کے ساتھ جمع کیے جانے والی دستاویزات سمیت دیگر اہم ہدایات شامل ہیں۔

ان اصولوں میں اس بات کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ اسکیم کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کے دوران کمپنیوں کے ملازمین اور شراکت داروں کے تحفظات کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔ جبکہ تمام پبلک لمیٹڈکمپنیاں اپنے کاروبار کی ترسیل اور ملکی معیشت میں بہتری کے لئے اس اسکیم کو بروے کار لائیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..