پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 420.26 پوائنٹس کے اضافے سے 35317.56 پوائنٹس پر بند

بدھ 4 مئی 2016 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 420.26 پوائنٹس کے اضافے سے 35317.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 34900، 35000، 35100، 35200 اور 35300 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 420.26 پوائنٹس کے اضافے سے 35317.56 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 299.39 پوائنٹس کی تیزی سے 20616.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 243.17 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 978.42 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 150.97 پوائنٹس کے اضافے سے 15369.58 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 73.39 پوائنٹس کی تیزی سے 14266.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 200.73 پوائنٹس کے اضافے سے 16495.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 218 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس اسپاٹ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 349.67 روپے کے اضافے سے 9099.67 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح مری پیٹرولیم ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 38.21 روپے کی تیزی سے 802.45 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی سیمینز پاکستان اور شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت 39.26 روپے کی مندی سے 1043.74 روپے اور شپہائر فائیبر کے حصص کی قیمت بھی 24 روپے کی کمی سے 555 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پی ٹی سی ایل ایکس ڈی کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 37 لاکھ 19 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 14.84 روپے سے شروع ہو کر 14.90 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 500 حصص کے سودے 35.30 روپے سے شروع ہو کر 36.12 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 27 کروڑ 92 لاکھ 66 ہزار 230 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 17 ارب 24 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار 545 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 72 کھرب 33 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ 11 ہزار 54 روپے سے بڑھ کر 73 کھرب 6 ارب 18 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار 28 روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 7 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 49 لاکھ 46 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے