آر سی جی ایشیا کا اجلاس، سائبر خطرات کم کرنے کے لئے تعاون میں اضافہ کیا جائے، گورنر اسٹیٹ بینک

جمعہ 27 مئی 2016 20:23

کراچی ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) بینک دولت پاکستان کے گورنر اشرف محمودو تھرا نے علاقائی مشاورتی گروپ ایشیا(آر سی جی ایشیا) کے اراکین سے اپنے افتتاحی خطاب میں دنیا کے ٹیکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے پیش نظر مالی ٹیکنالوجی اور سائبر سیکورٹی کی اہمیت پر زور دیا ہے، انہوں نے مالی استحکام بورڈ (ایف ایس بی) کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ آر سی جی ایشیا کو تعاون میں اضافہ کرنا چاہیے اور مالی ٹیکنالوجی میں ہونیوالی ترقی کی سرگرم نگرانی بڑھائی جائے تاکہ مالی ٹیکنالوجی کو ترقی کا موقع ملنے کے ساتھ ساتھ سائبر خطرات کم کئے جاسکیں۔

جمعہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے نارمن ٹی ایل چن کے ساتھ مالی استحکام بورڈ کے علاقائی مشاورتی گروپ برائے ایشیا (آر سی جی ایشیا) کے دسویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو جولائی 2015ء میں ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے نارمن ٹی ایل چن کے ساتھ دو سال کی مدت کے لئے ایف ایس بی آر سی جی ایشیا کا شریک چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔

مشترکہ چیئرز کی ذمہ داریوں میں آر سی جی ایشیا کے اجلاسوں کی میزبانی، ورکشاپس کا انعقاد،ا یف ایس بی سیکریٹریٹ سے اشتراک اور ایف ایس بی کے جامع اجلاسوں میں شرکت شامل ہیں۔ایف ایس بی کا قیام بین الاقوامی سطح پر قومی مالی حکام اور معیارات کا تعین کرنے والے عالمی اداروں کے مابین اشتراک اور مالی استحکام کے حصول کے لئے ضوابطی، نگرانی اور مالی شعبے کی دیگر پالیسیوں کی تیاری اور ان کے نفاذ کو فروغ دینے کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔

اپنے رکن ممالک کے علاوہ ایف ایس بی اپنے چھ علاقائی مشاورتی گروپس کے ذریعے تقریبا65 دیگر ایسے علاقوں تک رسائی حاصل کرتا ہے جو ایف ایس بی کے رکن نہیں ہیں۔ اس کا قیام 2011ء میں عمل میں آیا۔ اب آر سی جی ایشیا میں16 علاقوں کے مرکزی بینک اور مالی حکام شامل ہیں۔ اپنے خیر مقدمی کلمات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے ایف ایس بی کی حالیہ سرگرمیوں سے متعلق اجلاسوں اور بازل کمیٹی برائے بینکاری نگرانی (بی سی بی ایس) کی بی سی بی ایس کے سرمایہ جاتی فریم ورک میں خطرہ قرض کے لئے نظر ثانی شدہ معیاری طرز فکر کے متعلق دوسری مشاورتی دستاویز پر بھی اظہار خیال کیا۔

اجلاس کے دوران آر سی جی ایشیا کے ارکان نے کمزوریوں اور اقتصادی استحکام، جیسے متعدد ممالک میں ایک دوسرے سے مختلف زری پالیسیاں اختیار کیا جانا اور اجناس کے مستقل کم نرخ اور خطے پر ان کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، کارپوریٹ گورننس پر بات چیت ہوئی، جس میں اس پہلو پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح ایک مالی ادارے میں مستحکم گورننس سے بورڈ اور سینئر انتظامیہ میں اختیارات اور ذمہ داریوں کو بہتر طور پر تقسیم کیا جاسکتا ہے،کارکردگی کی نگرانی کی جاسکتی ہے اور ملازمین کے برتاوٴ میں بہتری آسکتی ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے 19 مئی کو مالی ٹیکنالوجی اور سائبر سیکورٹی کے موضوع پر منعقدہ آر سی جی ایشیا ورکشاپ کے نتائج پر بھی غور کیا۔ اس ورکشاپ کی مشترکہ صدارت بینک دولت پاکستان کے محمد جاوید اسماعیل اور ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے شوپوئی لی نے کی تھی۔ اجلاس کے آخر میں موثر حل پر عملدرآمد کے طریق کار کے موضوع پر سیشن ہوا، جس میں ارکان نے اس ضمن میں اپنے تجربات کے بارے میں بتایا اور چیلنجوں کی نشاندہی کی۔ ارکان نے مختلف ملکوں کے درمیان تعاون کیلئے مختلف طریقوں پر بھی بحث کی۔ ایف ایس بی نے10 ویں اجلاس کی کارروائیوں سے متعلق ایک تفصیلی پریس ریلیز جاری کردی ہے جو اس ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے: www.financialstabilityboard.org۔

Browse Latest Business News in Urdu

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی