ہر سال مون سون کے موسم میں صنعتکاروں و تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے‘ لاہور چیمبر

حکومت ڈرین سسٹم کو بہتر بنائے ،ڈرین سسٹم کی بہترین ڈویلپمنٹ پروگرام کا بہت اہم حصہ ہونا چاہیے ‘ شیخ محمد ارشد و دیگر

جمعہ 24 جون 2016 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ڈرین سسٹم کو بہتر بنائے کیونکہ اس کی وجہ سے ہر سال مون سون کے موسم میں صنعتکاروں و تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈرین سسٹم کی بہترین ڈویلپمنٹ پروگرام کا بہت اہم حصہ ہونا چاہیے کیونکہ پرانا سسٹم بھاری بارشوں کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال بارشوں کا پانی مارکیٹوں، دکانوں، گوداموں اور انڈسٹریل یونٹس میں داخل ہوکر تجارتی اشیاء، خام مال ،فرنیچر اور مشینری وغیرہ کو تباہ کردیتا ہے جبکہ شہر بھر میں تجارتی مصنوعات اور خام مال کی آمد و رفت معطل ہوجاتی ہے ، درآمدی مال ہول سیل مارکیٹوں تک نہیں پہنچ پاتا جس سے تاجروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہرین نے گذشتہ سال کی نسبت اس سال بیس فیصد زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کی وجہ سے تاجروں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پنجاب حکومت صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن بہت تیزرفتاری سے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرین سسٹم بہتر بنانے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی تقلید اور ان کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے ڈرین کے لیے ایکویپمنٹ کی بہتری، نئے اور کشادہ ڈرین سسٹم کی تعمیر اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے یہ اقدامات اٹھاکر مون سون کے موسم میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..