ایکو اسٹار نے منفرد خصوصیات کا حامل 55انچ اسمار ٹ ٹی وی یوایچ ڈی کارڈ ویرو فورکے متعارف کرادیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) ایکو اسٹار ورلڈ کلاس ٹیکنالوجی ،اعلیٰ معیار اور کٹنگ ایج خصوصیات کے ساتھ تخلیقاتی ایل ای ڈی اور اسمارٹ ٹیلی ویژن کا سرکردہ پروڈیوسر ہے ۔ایکو اسٹار نے حال ہی میں 55انچ اسمار ٹ ٹی وی VERO 4K UHDمتعارف کرایا ہے ،یہ نیا ٹی وی ماڈل CX-55UD925,لاتعداد خصوصیات کے ساتھ محض 109,000کی مناسب قیمت میں دستیاب ہے ۔

پاکستان بھر میں ایکو اسٹار مصنوعات کی ڈسٹری بیوشن کی ذمہ داری DWP گروپ کے سپرد ہے اور DWP گروپ ملک بھر میں اپنے وسیع نیٹ ورک اور نمایاں بعد از فروخت خدمات کے ذریعے ایکو اسٹار مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ایکو اسٹار VERO 4K UHDاپنی (3840x2160)ریزولوشن کے ساتھ ایک55انچ کے مکمل ایچ ڈی اسکرین کے مقابلے میں4گنا بہتر تصویر فراہم کرتا ہے،صارفین اب شارپ کنٹراسٹ کے 4Kتجربے سے ہم آہنگ ہوسکیں گے جو کہ انہیں تصویر کی نئی دنیا سے روشناس کرائے گا۔

(جاری ہے)

(3840*2160) کی ریزولوشن اس کی تصویر کے معیار کو اور زیادہ بہتر بناتی ہے جبکہ ایکو اسٹار 4Kکے پکسل کاؤنٹ بہترین ریزولوشن اور وسیع اسکرین کے ذریعے بہترین اور واضح امیج فراہم کرتے ہیں۔بہترین ڈیزائن کا یہ مکمل سلم اسمارٹ ٹیلی ویژن آپ کے گھر میں کسی بھی جگہ مکمل طور پر فٹ ہوکر آپ کے گھر کی آرائش میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔ایکو اسٹار U925 اسمارٹ اینڈرائیڈ کے ساتھ خالص انٹر ٹینمنٹ کا الٹی میٹ زون ہے اور اس میں لائیو ٹی وی،وڈیو گیمز اور سوشل نیٹ ورکنگ کیلئے کوئی بارڈر لائن نہیں اور اب آپ اپے ٹی وی پر ویب براؤزنگ،فیس بک،اسکائپ کالنگ ،یو ٹیوب اور دیگر ایپلیکیشنز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یو ایس بی (4(3×USB2.0, 1×USB3.0) کنکشن کے ساتھ آپ ایچ ڈی وڈیوز دیکھ سکتے ہیں،اپنی پسند کے میوزک سے محظوظ ہوسکتے ہیں اور اپنے ڈیجیٹیل کیمرہ،یو ایس بی اسٹک یا میموری کارڈ سے تصاویر کا ڈسپلے کرسکتے ہیں۔اس کی خصوصیات میں4GB میموری،2GB RAM and HDMIشامل ہیں جو کہ MHL 2.0 کو سپورٹ کرکے آپ کے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ میں موجود ایپلیکیشنز کو بڑی اسکرین پر منتقل کرتی ہیں،ایکو اسٹار نے منفرد خصوصیات کے حامل متعدد دیگر ایل ای ڈی ٹی وی ماڈلز بھی متعارف کرائے ہیں۔

ایکو اسٹار کے ٹی وی اعلیٰ معیار کے حامل،بہترین پکچر کوالٹی کے ساتھ قیمت میں بھی انتہائی مناسب ہوتے ہیں اور ایکو اسٹار کے ایل ای ڈی وسیع رینج میں بھی دستیاب ہیں جو آپ کی رقم کا درست نعم البدل ہے ۔حال ہی میں ایک میڈیا مہم کے ذریعے ایکو اسٹار نے صارفین کو ایل ای ڈی ٹی وی کے حقیقی سائز سے متعلق بھی معلومات دی ہیں اور انہیں بتایاہے کہ ایل ای ڈی ٹی وی کی خریداری کے وقت اس بات کااطمینان کرلیا جائے کہ جس سائز کا وہ ٹی وی خرید رہے ہیں حقیقت میں بھی اس ایل ای ڈی کا وہی سائز ہے کہ نہیں،تاہم ایکو اسٹار کے معاملے میں اس قسم کے کوئی خدشات نہیں ہیں کیونکہ ایکو اسٹار کے سائز حقیقی معنوں میں وہی ہوتے ہیں جو کہ بتائے جاتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..