برطانیہ کے انخلاء سے جنم لینے والے مسائل کے حل میں حکومت سے تعاون کرینگے ،ایف پی سی سی آئی

حکومت بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی حالات سے ہم آہنگ ہونے میں تاخیرنہ کرے ،ظفر بختاوری پاکستان دولت مشترکہ میں اپنا کردار بڑھائے، برطانوی سرمایہ کاروں کو مراعات دے ،زبیر طفیل

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے کہا ہے کہ برطانیہ کی پورپی یونین سے رفاقت کے خاتمہ سے نئے مسائل نے جنم لیا ہے جن سے عہدہ براہ ہونے کیلئے کاروباری برادری حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی ، حکومت بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی حالات سے ہم آہنگ ہونے میں تاخیرنہ کرے۔

برطانیہ کے فیصلے سے صرف اقتصادی مسائل نہیں بڑھے بلکہ مواقع میں بھی اضافہ ہوا ہے جن سے بھرپور فائدہ اٹھانا چائیے۔ ہفتہ کو ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ظفر بختاوری نے ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس اور کراچی ہیڈ آفس میں وڈیو لنک کے زریعے کاروباری برادری سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل، ترجمان گلزار فیروز، مرزا اختیار بیگ، ماہین خان، میاں شوکت مسعود، چودھری وحید الدین، نعیم صدیقی، خالد چودھری، بابر چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ظفر بختاوری نے کہا کہ برطانیہ کے فیصلہ کی وجہ روسی خطرہ کا خاتمہ اور امیگریشن کے نرم قوانین ہیں جس سے مقامی آبادی میں بے چینی بڑھ رہی تھی۔ اس سے یورو اور پونڈ کی قدر کم ہوئی ہے جبکہ جی ایس پی پلس کی محصولاتی سہولت متاثر ہو نے سے پاکستان کی برامدات پر منفی اثر پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کی 29 فیصد برامدات یورپ کو جا رہی ہیں جن میں برطانیہ کا حصہ سات فیصد یا 1.6 ارب ڈالر ہے۔

یورپ میں تیس لاکھ جبکہ برطانیہ میں بارہ لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے کچھ واپس آنے کو ترجیح دینگے جس سے ترسیلات متاثر ہونگی جبکہ بے روزگاری کا مسئلہ بھی بنے گا جس کیلئے حکومت کوئی منصوبہ بنائے۔یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل اور گلزار فیروزنے کہا کہ برطانیہ کے انخلاء سے کئی ممالک فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے جبکہ چین کا پلڑا بھاری رہے گا جو ہمارے کئے خوشخبری ہے۔

پاکستان دولت مشترکہ کے پلیٹ فارم کو فعال بنائے اور برطانوی سرمایہ کاروں کو مراعات دے کیونکہ وہ اب دوسری منڈیوں کا رخ کرینگے جبکہ پاکستان میں برطانوی کی مجموعی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا جس میں سٹاک مارکیٹ سرفہرست ہو سکتی ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان برطانیہ سے فوری طور پر مزاکرات شروع کرے تاکہ برامدات پر ضرورت سے زیادہ منفی اثرات مرتب نہ ہو ں اور پاکستانی طلباء کیلئے متبادل انتظامات کئے جائیں کیونکہ سخت برطانوی قوانین کی وجہ سے پاکستان سے اعلیٰ تعلیم کیلئے برطانیہ جانے والوں کی مشکلات میں اضافہ ممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال 17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ