اسٹیٹ بینک کا قومی بینک کے آپریٹنگ سسٹم میں خرابی اور صارفین کو بینکاری سہولتوں کے حصول میں مشکلات کا نوٹس

تمام بینک اپنے لنک سسٹم کو فعا ل اور اے ٹی ایمز پر بلاتعطل نقد کی دستیابی کو یقینی بنائیں،ہدایت

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی بینک کے آپریٹنگ سسٹم میں خرابی اور ملک کے کئی مقامات پر صارفین کو بینکاری سہولتوں کے حصول میں مشکلات کا نوٹس لے لیا ہے اور تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے لنک سسٹم کو فعا ل رکھیں اور اے ٹی ایمز پر بلاتعطل نقد کی دستیابی کو یقینی بنائیں جبکہ یکم جولائی سے 10جولائی 2016ئکے دوران اسکی تصدیق کے لیے کہ اے ٹی ایمز درست طور پر کام کررہی ہیں یا نہیں اسٹیٹ بینک کے انسپکٹرز اور ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر کی توثیقی ٹیمیں کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم سائٹس کی نگرانی کریں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عیدالفطر کے موقعے پر نقد کی غیرمعمولی طلب اور ملک بھر میں ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان نے ہفتہ کو اپنے آپریٹنگ سسٹم میں کچھ غیرمتوقع فنی خرابیوں کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

ملک کے کئی مقامات پر صارفین کو بینکاری سہولتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسٹیٹ بینک نے عوام الناس خصوصاً پنشنرز کو بینکاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان مسائل کے حل کی خاطر متعلقہ بینک کے ساتھ فوری اقدامات کیے ہیں۔

نیشنل بینک کے آپریشنز اب بحال ہوگئے ہیں اوروہ پنشنرز کو خدمات فراہم کررہا ہے۔مزید یہ کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کے لیے آنے والے پنشنرز /صارفین کو خدمات کی فراہمی کی خاطر تادیر اپنی تمام برانچیں کھلی رکھے۔ اس کے علاوہ بینکوں بشمول نیشنل بینک کو اس امر کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیوں میں تمام اے ٹی ایمز کام کرتے رہیں اور ان سے نقد ملتا رہے۔

اس سال اسٹیٹبینک نے عوام کو بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے وسیع کوششیں کی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد رمضان المبارک اور عیدالفطر کی طویل تعطیلات کے دوران عوام کو زحمت سے بچاتے ہوئے مالی خدمات فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے ہفتے کے روز 2اور 9جولائی کو( تمام بینک برانچیں کھلی رکھنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ملک بھر میں اے ٹی ایمز پر بلاتعطل نقد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے اسٹیٹبینک نے وافر نقد فراہم کیا ہے تاکہ اسے اے ٹی ایمز کے ذریعے عوام تک پہنچایا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..