قلمزد قرضوں کے متعلق 23 جولائی 2016 کو شائع ہونے والی گمراہ کن پریس رپورٹس پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

پیر 25 جولائی 2016 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) بینک دولت پاکستان اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ 23 جولائی 2016 کو بعضاخبارات میں بینکوں/ڈی ایف آئیز کی جانب سے گذشتہ 30 برسوں کے دوران معاف کیے گئے قرضوں کے متعلق شائع ہونے والی رپورٹیں گمراہ کن اور حقائق کیمنافی ہیں۔ اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران 50 ملین روپے یا اس سے زائد رقوم کیقلمزد قرضوں/معاف کیے گئے مارک اپ اور دیگر چارجز کی مجموعی رقم 171 ارب روپے بنتی ہے نہکہ430 ارب روپے، جیسا کہ اخبارات میں لکھا گیا ہے۔

اسی طرح، گذشتہ 3 برسوں کے دوران بینکوں/ڈی ایف آئیز کے قلمزد قرضوں/مارک اپ و دیگر چارجز کی معافی کی مجموعی رقم 20 ارب روپے ہے نہ کہ 280 ارب روپے۔ سال 2013 میں قلمزد رقم 5.91 ارب روپے،2014 میں 4.518 ارب روپے اور سال 2015 میں رقم 9.815 ارب روپے بنتی ہے جو کہ اخبارات میں لکھی گئی مبالغہ آمیز رقوم سے بہت مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

اخبارات نے بینکوں کی جانب سے رقوم کی قلمزدگی کو بینکوں کی جانب سے معاف کیے گئے اصل زر ، مارک اپ اور دیگر چارجز کی تفصیلات دیکھے بغیر عمومی انداز میں رپورٹ کیا ہے۔

یہاں یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ پاکستان میں آپریٹ کرنے والا بینکاری شعبے کا 80 فیصد سے زائد نجی شعبے کی ملکیت میں جبکہ بقیہ سرکاری شعبے میں ہے جسے ضروری رہنمائی اور نگرانی ان کے متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی جاتی ہے۔ مالی اداروں کو اپنی بہترین کوششوں کے باوجود ایسے قرضے قلمزد کرنا پڑتے ہیں جوجائز کاروباری وجوہات کے سبب ناقابل بازیابی ہوں جیسے منفی کاروباری سائیکل، خراب معاشی حالات، پالیسی میں تبدیلی، عالمی ماحول وغیرہ۔

بینکوں کی جانب سے قرضوں کو قلمزد کیا جانا دنیا بھر میں ایک روایتی مشق ہے اور صرف پاکستان میں ہی نہیں ایسا کیا جاتا۔ اسٹیٹ بینک کے پروڈنشیل ریگولیشنز کے تحت بینکوں کو ان کے قرضوں کے نقصانات کے لیے رقوم مہیا کرنا پڑتی ہیں اور غیر فعال قرضوں کے 80 فیصد سے زائد کے لیے مکمل رقوم مہیا ہوتی ہیں۔مزید برآں، شفافیت کے لحاظ سے بینکوں/ڈی ایف آئیز کو اپنے شائع شدہ مالی گوشواروں میں اپنے 0.5 ملین روپے یا اس سے زائد کے قلمزد قرضوں کی تفصیلات افشاکرنا ہوتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..