میئراسلام آباد ڈرائی پورٹ روڈکی ناقص مرمت کا فوری نوٹس لیں، عاطف اکرام شیخ

جمعہ 5 اگست 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اگست ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے اسلام آبا د کے میئر شیخ عنصر عزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ کو جانے والی مین ڈبل روڈ کی ناقص مرمت کا فوری نوٹس لیں کیونکہ مذکورہ روڈ آئی نائن اور آئی ٹن انڈسٹریل ایریاز میں گردوغبار کی وجہ سے ماحول کو آلودہ کر رہی ہے جو مضر صحت ہے لہذا انہوں نے اسلام آباد میئر اور چیئرمین سی ڈی اے سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ کی جلد از جلدمناسب کارپٹنگ کرنے کے احکامات جاری کریں تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور عوام کو آلودہ ماحول سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ اس علاقے میں برآمدات و درآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سڑک کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے مذکورہ سڑک کی مناسب کارپٹنگ نہیں کی جس وجہ سے یہ سڑک آئی نائن اور آئی ٹن انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات میں گردوغبار پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ پر ہر روز بڑی تعداد میں بڑی گاڑیاں اور ٹریلے چلتے ہیں جو ڈرائی پورٹ پر مال اتارتے اور اٹھاتے ہیں لیکن روڈ کی ناقص مرمت کی وجہ سے علاقے میں ہر وقت گرد وغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں جو صنعتکاروں، سڑک استعمال کرنے والوں اور علاقے کے رہائشیوں کی صحت کیلئے بہت مضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے میئر اس خطرباک صورت حال کا فوری نوٹس لے اور اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ کی جلد از جلد مناسب کارپٹنگ کے احکامات جاری کیں تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور عوام کو آلودہ ماحول کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے