خیبرپختونخواچیمبر اورسٹی یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پردستخط

معاہدے کے تحت چیمبرکے ممبران کے بچوں کو MBA کورسز اور فیسوں کی مد میں 20فیصد رعایت دی جائیگی

ہفتہ 6 اگست 2016 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے بچوں کو MBA کورسز اور فیسوں کی مد میں 20فیصد رعایت دینے اور طلباء و طالبات کو مختلف انڈسٹریز میں انٹرن شپ کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔

مفاہمتی یادداشت پر خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان اور سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اﷲ شاہ نے دستخط کئے ۔ تفصیلات کے مطابق MOU کی یہ تقریب چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان ٗ چیمبر کے سابق صدر ملک نیاز احمد ٗ چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید ٗ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین حاجی محمد افضل ٗ صادق امین ٗ عبدالحکیم شنواری ٗ محمد اشتیاق اور فیض محمد فیضی ٗ ضیاء الحق سرحدی ٗ صدر گل ٗ عابد اﷲ ٗ فضل واحد ٗ فیض رسول ٗ حاجی محمد اسرار اور آفتاب اقبال سمیت سٹی یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبرز سمیت طلباء و طالبات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نے خیبر پختونخوا چیمبر اور سٹی یونیورسٹی کے درمیان ہونیوالے MOU کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا چیمبر انڈسٹریز اور اکیڈیمیہ کے درمیان روابط کو بڑھانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے کی تشکیل نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آباد ی کا 68 فیصد نوجوان نسل پر مشتمل ہے جو پاکستان کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے تاہم نوجوان نسل کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی اور انہیں ملک و قوم کی خدمت سمیت صنعت و تجارت کے شعبے کی جانب راغب کرنے کے لئے انڈسٹریز اور اکیڈیمیہ کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا چیمبر اور سٹی یونیورسٹی کے درمیان MOU سے طلباء و طالبات کو صنعت و تجارت کے شعبے سے متعلق آگاہی کے لئے مختلف سیمینارز ٗ ورکشاپس ٗ میٹنگز اور مختلف موضوعات پر کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور دونوں ادارے باہمی تعاون سے پروگرامات کا انعقاد کریں گے۔ سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اﷲ شاہ نے معیاری تعلیم اور نظام تعلیم کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سٹی یونیورسٹی طلباء و طالبات کو معیاری اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں بہتر تعلیم فراہم کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے نظام تعلیم میں بہتری لانا ہوگی اور تعلیمی اداروں سمیت انڈسٹریز اور کاروبار سے وابستہ افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر اور سٹی یونیورسٹی کے مابین ہونیوالے MOU کو خوش آئند قرار دیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان