کراچی چیمبر کے انتخابات دوبارہ کروانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث بعض عناصراپنے مفادات کے لیے سازشیں کررہے ہیں،ترجمان کے سی سی آئی

ہفتہ 6 اگست 2016 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 اگست ۔2016ء ) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے ترجمان نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور سوشل میڈیا میں گردش کرتے ہوئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند بے ایمان عناصر جو مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ کراچی چیمبر کے انتخابات سے متعلق غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں اور 34امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے حوالے سے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔

ایک بیان میں کے سی سی آئی کے ترجمان نے کراچی چیمبر کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور ڈی جی ٹی او کی جانب سے دوبارہ الیکشن کروانے کے دعوؤں کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کو 61امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں 45امیدواروں کا تعلق بزنس مین گروپ سے تھا جبکہ بقیہ16 آزاد امیدوار تھے۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں کی تفصیلی اسکرونٹی کے بعدیہ بات سامنے آئی کہ 16امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں مختلف تضادات اور غلطیاں تھیں جبکہ 2امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے نیز30 بی ایم جی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی یاتو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیے یا پھر انہوں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

اس کے نتیجے میں 15امیدواروں کو الیکشن کمیشن نے کے سی سی آئی کے انتخابات میں غیر اعلانیہ طور پر کامیاب قرار دیا۔کے سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے ردعمل میں صرف 2امیدواروں نے ڈی جی ٹی او سے رابطہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی جی ٹی اونے ایک خط جاری کیا جس میں کے سی سی آئی کو الیکشن شیڈول میں معمولی تبدیلیاں کرنے کامشورہ دیا اور ساتھ ہی نظر ثانی الیکشن شیڈول3روز میں ڈی جی ٹی اوکوارسال کرنے کا پابندکیاجس کے جواب کے لیے قانونی رائے کی روشنی میں کام جاری ہے ۔

ترجمان نے مزید کہاکہ کراچی چیمبر کے کسی مخصوص گروپ کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے جھوٹا تاثر پیدا کیاجارہاہے جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں کیونکہ مندرجہ بالاتفصیلات خود وضاحت کے لیے کافی ہیں اور واضح طور پرپورے انتخابات کے عمل کے دوران شفافیت کی عکاسی کرتی ہیں۔دوسری جانب بی ایم جی کے چیئرمین و سابق صدر سراج قاسم تیلی نے رب تعالیٰ کاشکر ادا کرتے ہوئے کراچی کی تاجربرادری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بی ایم جی پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔

انہوں نے بی ایم جی اینز کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ بی ایم جی پچھلے 9برسوں سے لگاتار بلامقابلہ کراچی چیمبر کے انتخابات میں کامیاب ہوتا آرہاہے پھر اس سال اچانک چند عناصر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن کا مقصد صرف اور صرف کراچی چیمبر کی انتظامیہ کو بلیک کرنا تھا کیونکہ یہ عناصر پچھلے 35سالوں سے کے سی سی آئی میں قائم دفاتر پر غیر قانونی طریقے سے قابض ہیں۔

اس سال کراچی چیمبر نے اِن سے نمٹنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیاجو معزز عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔ایسے حالا ت میں انہیں یہی سازش سوجھی کہ کراچی چیمبر کی انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کے لیے وہ اس سال کے انتخابات کا حصہ بنیں تاکہ وہ کے سی سی آئی میں قائم دفاتر پر غیر قانونی طریقے سے قابض رہ سکیں۔یہ دفاتر درحقیقت کے سی سی آئی کی پراپرٹی ہیں۔

سراج قاسم تیلی نے مزید کہاکہ یہ عناصر جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں اور ممبران کی ہمدردیاں بٹورتے پھر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ رب تعالیٰ کے فضل سے کراچی چیمبر کے خلاف کی جانے والی ایسی سازشیں خود ہی ناکام ہو گئیں کیونکہ ان امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میں واضح غلطیاں کیں جس کے نتیجے میں انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔

بصورت دیگر بی ایم جی ہمیشہ کی طرح اس سال بھی الیکشن لڑنے کوتیار تھا۔ کراچی چیمبر اور بزنس مین گروپ تمام فورم پرا س سلسلے میں کیے جانے والے فیصلوں کادفاع کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے9سالوں میں بی ایم جی کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے کبھی بھی 22ہزار ممبرز میں سے کوئی بھی بی ایم جی کے خلاف کھڑا نہیں ہوا۔۔انہوں نے کہاکہ بی ایم جی 19بر س سے کے سی سی آئی کے انتخابات میں کوئی بھی سیٹ نہیں ہارا اور اس سال 10ویں بار تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ19ویں سال مسلسل کامیابی بی ایم جی کی عوامی خدمت کا ثمر ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ تاجروصنعتکاروں کی اکثریت بی ایم جی کی پالیسیوں سے اتفاق کرتی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ بزنس مین گروپ ہی ان کی بہتر خدمت کرسکتا ہے۔ بزنس مین گروپ کو حاصل تاجروصنعتکار برادری کی بھرپور حمایت کوسراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات بھی ہمارے علم میں آئی ہے کہ کے سی سی آئی کے دفاتر پر قابض عناصر نے کئی تاجروصنعتکاروں سے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تاکہ وہ کے سی سی آئی کو بلیک میل کرنے کاواحد مقصد حاصل کرسکیں مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کراچی کی پوری تاجروصنعتکار برادری بی ایم جی کوسپورٹ کرتی ہے۔

انہوں نے باالخصوص کراچی کی بزنس کمیونٹی اور کے لیڈران کی دور اندیشی اور ویژن کو سراہا جس کے باعث انہوں نے اپنے آپ کو ان عناصر سے دور رکھا جوکسی صورت بھی تاجروصنعتکار برادری کے حقیقی نمائندے نہیں۔چیئرمین بی ایم جی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بی ایم جی کے نومنتخب نمائندے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر وصنعتکار برادری کی بھرپور خدمت کریں گے اور بی ایم جی کے عوامی خدمت کے مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

بی ایم جی کے کامیاب امیدواروں میں محمد یونس سومرو،آصف نثار،شمیم احمد فرپو،محمد ثاقب، علی رضا شیخ،ایم ریحان حنیف،سہیل امین،میجر(ر)منیر احمد،احمد عظیم علوی،محمد حنیف ایوب،دانش اقبال،عبدالرحمان نقوی،منصور احمد،صفدر علی اور شمس الاسلام خان شامل ہیں۔کراچی چیمبر کے عہدیدران برائے سال2016-17کے لیے انتخابات پیر26ستمبر2016کو منعقد ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان