گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجراء کی شرح میں 4 فیصد کمی

31مارچ 2016ء تک 12ماہ کے عرصہ کے دوران 67 ہزار 625 افراد کو گھروں کی خریدو تعمیر کے لئے قرضے جاری کئے گئے

اتوار 14 اگست 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء)گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجراء کی شرح میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی ٗ31مارچ 2016ء تک 12ماہ کے عرصہ کے دوران 67 ہزار 625 افراد کو گھروں کی خریدو تعمیر کے لئے قرضے جاری کئے گئے ٗ اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 70 ہزار 368 افراد کو قرضے فراہم کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 31مارچ 2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 5.35 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے اور 1055 افراد نے اس سہولت سے استفادہ کیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیرو خرید کیلئے 23.2ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران قرضوں کے اجراء کے حوالے سے اسلامی بینکاری کا شعبہ نمایاں رہا جس نے 3.14ارب روپے کے قرضے جاری کیلئے جبکہ نجی بینکوں کی جانب سے 1.11 ارب روپے اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے 878 ملین روپے کے قرضے فراہم کئے اسی طرح نجی شعبہ کے مالیاتی اداروں کی جانب سے 216 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے۔ گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے اسلامی بینکاری کا شعبہ نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے جس سے رہائشی ضروریات کی تکمیل میں معاونت حاصل ہو رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..