سستے زرعی قرضے اشرافیہ کیلئے لوٹ مار کا زریعے بن گئے، ڈاکٹر مرتضی مغل

قرضوں میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کی تحقیقات کی جائیں،اہم ترین زرعی شعبہ کو کرپٹ عناصر کے رحم کو کرم پر نہ چھوڑا جائے،صدر پاکستان اکانومی واچ

اتوار 28 اگست 2016 17:44

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے سستے زرعی قرضے اشرافیہ کیلئے لوٹ مار کا زریعے بن گئے ہیں جبکہ مرکزی بینک خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ ایک طرف قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف پیداوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جو کرپشن کا کھلا ثبوت ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ زرعی قرضوں کی آڑ میں اشرافیہ کے مفادات پورے کئے جا رہے ہیں جسکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ گزشتہ سال بینکوں نے چھ سو ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں پانچ سو اٹھانوے ارب روپے کے قرضے جاری کئے جبکہ قرض وصول کرنے والوں کی تعداد بھی بائیس لاکھ سے بڑھ کر چوبیس لاکھ ہو گئی مگر اسکے باوجود ہر اہم فصل کی پیداوار میں کمی ریکارد کی گئی ہے جو حیران کن ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی زرعی پیداوار میں سوا چھ فیصد اور اہم فصلوں کی پیداوار میں سوا سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ یوریا، ڈی اے پی اور کیڑے مار ادویات کے استعمال میں بھی کمی ریکارڈکی گئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے کاشتکار قرضوں سے محروم رہے اور نکا صرف نام استعمال کیا گیا ہے۔ حکومت نیگزشتہ سال چھ سو ارب روپے کے قرضوں کا ہدف مقرر کرنے کے بعد زرعی شعبہ میں 3.25 فیصد نمو کاٹارگٹ رکھا تھا مگر اس شعبہ نے منفی شرح نمو دکھائی جس کی کئی وجوہات بنائی جا رہی ہیں تاہم اب زرعی قرضوں کے حصول اور انکے استعمال کے حقیقی مقاصد کی تحقیقات ضروری ہو گئی ہیں۔

زرعی شعبہ سب سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے، پینتالیس فیصد مزدور اس سے وابستہ ہیں جبکہ غربت میں کمی اور فوڈ سیکورٹی کا ذمہ دار بھی ہے جسے منفی قوتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..