سام سنگ الیکٹرانکس امریکا ہوم اپلائنسز پورٹ فولیو میں توسیع کیلئے Dacor خریدے گا

منگل 30 اگست 2016 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) سام سنگ الیکٹرانکس امریکا نے سرکردہ امریکن لگژری ہوم اپلائنسز کٹیگری برانڈ Dacor کے حصول کیلئے ایک حتمی معاہدے کا اعلان کیا ہے ۔اس معاہدے کے تحت سام سنگ Dacor برانڈ سے ہی ہوم اپلائنسز پورٹ فولیو میں توسیع کی غرض سے ہوام اپلائنس مارکیٹ میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔کیلیفورنیا کی یہ کمپنی Stanley M. Joseph, نے قائم کی تھی اور یہ 1965سے امریکن میڈ لگژری کچن اپلائسنز کی ڈیزائننگ اور تیاری کا کام کررہی ہے اور اس حوالے سے Dacor کو انڈسٹری لیڈر کی حیثیت حاصل ہے،اس معاہدے کی تکمیل کے بعد Dacor کو سام سنگ الیکٹرانکس امریکا کی ایک سبسڈری کی حیثیت حاصل ہوگی ،تاہم Dacor اپنے برانڈ اور کارپوریٹ شناخت تبدیل کئے بغیر کام کرتی رہے گی اور امریکا میں اس کے آپریشنز اور مینو فیکچرنگ سیٹ اپ میں بھی کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

سام سنگ الیکٹرانکس کے سی ای او برائے کنزیومر الیکٹرانکس Boo-Keun Yoon, کا کہنا ہے کہ Dacor گزشتہ 50سے زائد برسوں سے لگژری ہوم اپلائنس مارکیٹ میں تخلیقاتی مصنوعات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم Dacor کی ٹیم کو سام سنگ کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ ہم Dacor ٹیم کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے شمالی امریکا میں لگژری ہوم اپلائنس مارکیٹ میں کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

بورڈ چیئرمین Michael Joseph, کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا شمار دنیا کی ایک جانی مانی کمپنی کے طور پر ہوتا ہے اور ہم اپنی فیملی کمپنی کو سام سنگ کا حصہ بنانے پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں اور ایک عظیم عالمی کمپنی کا حصہ بننے پر انتہائی پرمسرت ہیں، Dacor کے صدر و سی ای اوchuk Huebnerکا کہنا ہے کہ تمام Dacorفیملی سام سنگ کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہے اور ہمیں امید ہے کہ سام سنگ کی مضبوط مالیاتی پوزیشن،لیڈر شپ اور عالمی تجربہ کی بدولت ہم انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین اور اپنے ریٹیلرز پارٹنرز کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہونگے،لگژری ہوم اپلائنس مارکیٹ میں اپنی تخلیقاتی اور معیاری مصنوعات کے باعث Dacor متعدد ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہے جس میں گڈ ڈیزائن،Digital Trends Best of Consumer Electronics Show (CES) Home Award,،کچن اینڈ باتھ انڈسٹری شو /بیسٹ ان شواور دیگر شامل ہیں،Dacor پہلا ہوم اپلائنس برانڈ ہے جوکہ Master Chefs of Le Cordon Bleu,کی جانب سے recommendedہے،Dacor کی مصنوعات کی وسیع رینج میں کوک ٹاپس،وال اوون،ریفریجریشن،وینٹی لیشن اور دیگر شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..