بہتر انشورنس کوریج دیہی اکانومی کی ترقی کیلئے ضروری ہے ،یونائیٹڈ بزنس گروپ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء)ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )نے کہا ہے کہ بہتر انشورنس کوریج دیہی اکانومی کی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔زرعی انشورنس کاشتکاروں کا معیار زندگی بہتر بنانے اورزراعت، لائیو سٹاک جیسے اہم ترین شعبوں کو مستحکم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔ زرعی انشورنس کے شعبہ کوتوجہ دینے سے کاشتکار سیلاب ، و دیگر قدرتی آفات اور فصلوں پرسنڈیوں و بیماریوں کے حملوں کی صورت میں بھاری نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہین جو فوڈ سیکورٹی کیلئے ضروری ہے۔

یو بی جی کے سیکرٹری جنرل یو بی جی زبیر طفیل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ زرعی انشورنس کی کوریج بیتر بنانے سے جہاں کاشتکار محفوظ م،محسوس کریں گے وہیں پیداوار میں پچیس سے تیس فیصد اضافہ سے ملک سے غذائی عدم تحفظ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کسانوں کی جان مال اور اثاثوں کی حفاظت انتہائی ضروری ہے زبیر طفیل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کاشتکاروں کو وائرس اور دیگر بیماریوں، سیلاب، خشک سالی، بارشوں، قدرتی آفات، خراب موسم اور دیگر مسائل سے بچاکر زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبہ میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسان صرف اس صورت میں زرعت کے جدید طریقے استعمال کریں گے جب انھیں بیمہ کی سہولت حاصل ہو گی۔اس سلسلہ میں انشورنس کمپنیوں کی حوصلہ افرائی اور انکی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ زراعت کے شعبہ میں بھرپور انداز میں قدم رکھنے اور نئی مصنوعات متعارف کروا نے کے قابل ہو جائیں۔انھوں نے کہا کہ انشورنس کے علاوہ کاشتکاروں کونئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ پیداوار میں اضافہ کر کے خوشحال ہو سکیں۔ بیمہ سے خطرہ کا تدارک نہیں ہوتا مگر نقصانات تقسیم ہو جاتے ہیں جوکاشتکاروں کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان